وزارات ثقافت
"میری ماٹی میرا دیش" ملک گیر مہم ہے،تاکہ اُن 'ویروں ' کو اعزاز دیا جاسکے، جنہوں نے آخری لمحے تک پہنچتے ہوئے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
ملک بھر کے 3800 بلاکوں میں پروگرام منعقد کئے گئے
ملک کے کونے کونے سے جمع کی گئی مٹی کو رسمی طور کرتویہ پتھ پر امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو یادگار میں رکھا گیا، جس سے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے ایک وراثت تشکیل پائے گی
Posted On:
17 OCT 2023 12:04PM by PIB Delhi
"میری ماٹی میرا دیش" (ایم ایم ایم ڈی) مہم ملک بھر میں امرت کلش یاترا کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ پورے بھارت تک پہنچنے والی اس پہل کا مقصد ملک کے ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ اہمیت کی حامل ایک مشترکہ کوشش کے تحت ، مختلف وزارتیں، ریاستی حکومتیں، نہرو یووا کیندر سنگٹھن، زونل کلچرل سینٹرز، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، بھارتی ڈاکخانے ، میٹی اور کول، گاؤں اور بلاک کی سطح پر ہر گھر سے مٹی اکٹھا کرنے کے یادگاری کام میں سرگرم عمل ہیں۔ یہ مشترکہ پہل اس حوصلہ افزا نشانے کو حاصل کرنے کی ان کی لگن کو واضح کرتی ہے۔ کمیونٹی کی خدمت اور ملک کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کے زونل ثقافتی مراکز ملک بھر کے دیہی علاقوں میں اس مہم کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے اور بہتر رسائی کے لیے ثقافتی پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ 3800 سے زیادہ بلاکس پہلے ہی میری ماٹی میرا دیش مہم کا اہتمام کر چکے ہیں۔ اور اس پروگرام میں لوگوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
مانڈیا میں تعلقہ سطح کا پروگرام، میری ماٹی میرا دیش
گجرات کا کڈانہ بلاک،
کمٹہ، کرور
اروناچل پردیش میں آسام رائفلز نے ضلع کے ڈی سی لونگدنگ کو کلش سپرد کیا۔
ملک گیر مہم "میری ماٹی میرا دیش" 9 اگست 2023 کو ان بہادر افراد کے اعزاز کے لیے شروع کی گئی تھی، جنہیں 'ویر' کہا جاتا ہے اور جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ یہ پہل 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے اختتام کی علامت ہے، جس کا آغاز 12 مارچ 2021 کو ہوا تھا، اور ملک بھر میں تنظیمی سطح پر 200,000 سے زیادہ پروگراموں کے ذریعے وسیع عوامی شرکت (جن بھاگداری) دیکھنے میں آئی تھی ۔ میری ماٹی میرا دیش مہم نے ابتدائی مرحلے میں وسیع پیمانے پر رسائی اور نمایاں عوامی شمولیت کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک، 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 233,000 سے زیادہ شلافلاکمس تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ مزید یہ کہ، پنچ پران یعنی پانچ عہد کے ساتھ تقریباً 40 ملین سیلفیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ اس مہم نے ملک بھر میں ویروں کے اعزاز میں 200,000 سے زیادہ اعزاز دیئے جانے سے متعلق پروگرام منعقد کیے ہیں۔ وسودھا وندن موضوع کے تحت، 236 ملین سے زیادہ دیسی پودے لگائے گئے ہیں، اور 263,000 امرت واٹیکا تشکیل دی گئی ہیں۔
امرت کلش یاترائیں 30 اور 31 اکتوبر 2023 کو ایک شاندار تقریب میں کرتویہ پاتھ میں اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔ اس ملک گیر پہل کے عظیم اختتام کے دوران، ایک یادگار کلش، جو ہمارے ملک کے اتحاد اور گوناگونیت کی علامت ہے، جمع کی گئی مٹی کو ملانے کے لیے رکھا جائے گا۔ ملک کے ہر کونے سے اکٹھا کی گئی مٹی کو رسمی طور پر امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل میں رکھا جائے گا۔ اس غیر معمولی جشن کو سرگرم ثقافتی پروگراموں اور دلکش لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز سے دوبالا کیا جائے گا، جو وہاں موجود لوگوں کو ایک بھرپور جذبہ فراہم کرے گا۔ خصوصی طور پر تیار کردہ تجربہ والے زون شرکاء کو اس تاریخی مہم کے جوہر کے ساتھ گہرائی سےمنسلک ہونے کے اہل بنائیں گے، جو قوم کے اجتماعی جذبے کی ستائش کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے اعزاز کے لیے ایک گہری اور پائیدار میراث قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م - ق ر)
U-10898
(Release ID: 1968354)
Visitor Counter : 123
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada