وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کے تیر اندازی کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 05 OCT 2023 11:21AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگ زو میں ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کی تیر اندازی کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر جیوتی وینم ،پرمیت کور اور آدتی گوپی چند  کو مبارک باد  دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے:

‘‘بھارت کی خواتین تیز اندازوں نے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے! جیوتی سریکھا وینم ، پرمیت  کور اور آدتی گوپی چند  کو مبارک باد! ان کی شاندار کامیابی،مکمل توجہ اور لگن نے ہمارے ملک کا  سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ یہ جیت ان کی غیر معمولی  مہارت اور ٹیم ورک کا ایک ثبوت ہے’’۔

*********

ش ج۔و  ۔ ج

UN0-10397



(Release ID: 1964516) Visitor Counter : 83