وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے  کا جشن منایا

Posted On: 02 OCT 2023 12:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آنند کمار ویلکمار، سدھانت راہل کامبلے اور وکرم راجندر انگلے کو ہانگزو میں ایشیائی کھیل 2022 میں مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

"ٹیم ورک کا ناقابل یقین مظاہرہ ایک اور کانسے کا تمغہ لایا ہے!

آنند کمار ویلکمار، سدھانت راہل کامبلے، وکرم راجندر انگلے نے مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ 3000 میٹر ریلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستان بہت خوش ہے اور اس کامیابی پر بے حد فخر محسوس کرتا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10243



(Release ID: 1963185) Visitor Counter : 86