وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے صفائی مہم میں حصہ لیا
انکت بیانپوریا بھی اس پہل میں وزیر اعظم کے ساتھ شامل تھے
Posted On:
01 OCT 2023 2:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر آج ملک صفائی مہم کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ہر ایک نے صفائی ستھرائی کے لیے ایک گھنٹہ وقف کیا ہے جس سے ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھی انکت بیانپوریا کے ساتھ اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ انکت فٹنس انفلوئنسر ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی ایکس پوسٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں ہماری روزمرہ زندگی میں صفائی ستھرائی اور فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات کے بارے میں بھی بات کی اور انکت کے فٹنس فنڈ کے بارے میں پوچھا۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا:
’’آج جب ملک سوچھتا پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، انکت بیانپوریا اور میں نے بھی ایسا ہی کیا! صرف صفائی ستھرائی کے علاوہ، ہم نے فٹنس اور تندرستی کو بھی اس میں شامل کیا۔ یہ سب صاف ستھرے اور صحت مند بھارت کے ماحول کے لیے ہے! @baiyanpuria‘‘
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10196
(Release ID: 1962827)
Visitor Counter : 108
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam