وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے فائنل میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا


اس پہل قدمی سے متعلق لنکڈ اِن پوسٹ ساجھا کی

Posted On: 24 SEP 2023 8:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں سے اس مہینے کی 26 تاریخ کو جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے فائنل میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے۔

انہوں نے ’’جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ – ہماری یووا شکتی کی حوصلہ افزائی‘‘ کے عنوان سے ایک لنکڈ اِن پوسٹ بھی شیئر کی۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’میرے نوجوان دوستو،

میں اس مہینے کی 26 تاریخ کو جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے فائنل میں آپ کی شرکت کو لے کر پرجوش ہوں۔ گذشتہ برسوں میں، جی20 یونیورسٹی کنیکٹ بھارت کی جی20 صدارت کے ترجیحاتی شعبوں کو اجاگر کرنے والے ایک زبردست فورم کے طور پر ابھرا ہے۔

میں مختلف موضوعات پر نظریات کے باہم تبادلے کو لے کر پرجوش ہوں۔

https://www.linkedin.com/pulse/g20-university-connect-encouraging-our-yuva-shakti-narendra-modi/?published=t. ‘‘

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9887



(Release ID: 1960259) Visitor Counter : 82