وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر شیروں کے مسکن کے تحفظ کی غرض سے  کام کرنے والے سبھی افراد کی ستائش کی

Posted On: 10 AUG 2023 10:00AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر شیروں کے مسکن کا تحفظ کرنے کی غرض سے  کام کرنے والے سبھی افراد  کی لگن کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:

’’شیروں کا عالمی دن باوقار اور رعب دار شیروں کا جشن منانے کا موقع ہے، جو اپنی طاقت اور شان و شوکت کے ساتھ ہمارے دلوں میں گھر بناتے ہیں۔بھارت کو ایشیائی شیروں کا مسکن ہونے پر فخر ہے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارت میں شیروں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ میں شیروں کے مسکن کے تحفظ کے لیے سبھی کام کرنے والوں کی تعریف کرتا ہوں۔ میری دلی خواہش ہے کہ ہم شیروں کی آنے والی نسلوں کے پھلنے پھولنے کو یقینی بناتے ہوئے ان کا تحفظ کرتے رہیں۔‘‘

*************

ش ح ۔ ع م۔  ت ع

U. No.8167



(Release ID: 1947290) Visitor Counter : 101