وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی برج واٹر ایسو سی ایٹس کے شریک بانی جناب رے ڈیلیو سے ملاقات
Posted On:
21 JUN 2023 8:28AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی سرمایہ کار ، مصنف اور ہیج فنڈ ،برج واٹر ایسو سی ایٹس کے شریک بانی جناب رے ڈیلیو سے ملاقات کی۔
جناب ڈیلیو کے ساتھ اپنی بات چیت میں ، وزیر اعظم نے عمل آوری میں کمی اور بڑی تعداد میں قانونی ضابطوں کو ناقابل تعزیر قرار دینے سمیت اقتصادی نمو کے فروغ کی غرض سے حکومت کے ذریعہ کی گئیں اصلاحات کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے جناب ڈیلیو کو بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.6324
(Release ID: 1933861)
Visitor Counter : 177
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam