وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کا ہندوستانی پکوانوں کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا

Posted On: 11 JUN 2023 11:31AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں جاپانی سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندوستانی پکوانوں  سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ہندوستان میں جاپانی سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

"یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں آپ کو ہارنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، جناب سفیر۔ آپ کو ہندوستان کے کھانے کے تنوع سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور اسے اس طرح اختراعی انداز میں پیش کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آئندہ بھی ایسے ویڈیو کا اشتراک کرتے رہیں!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6034


(Release ID: 1931451) Visitor Counter : 111