وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرا عظم نے خواتین کی خود روزگاری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 16 MAY 2023 9:37AM by PIB Delhi

وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی خود روزگاری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دویندر فڑنویس نے اطلاع دی ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی 27 ہزار خواتین کو ، بی ایم سی کی اسکیم کے تحت ،سومیہ میدان ، چونا بھٹی ممبئی میں خود روزگاری حوالے سے بااختیار بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں انہیں مختلف آلات اور مشینیں فراہم کی گئی ہیں،جن میں سلائی کی مشین ،چکی ،مسالحہ پیسنے والی مشین وغیرہ شامل ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ کے ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا :

’’خواتین کی تفویض اختیارات کو فروغ دینے کے لئے قابل تعریف کوشش  ۔‘‘

***********

ش ح ۔   س ب ۔ م ش

U. No.5159


(Release ID: 1924369) Visitor Counter : 122