وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے بارڈر سکیورٹی فورس میں بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کی تعریف کی

Posted On: 09 MAY 2023 10:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بی ایس ایف کی چار مشترکہ چوکیوں کے افتتاح کے ساتھ ہی بی ایس ایف کو مزید مستحکم اور مضبوط کیا گیا ہے۔ 108.3 کروڑ روپئے کی کل مالیت کے ساتھ دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ دو رہائشی کمپلیکس اور ایک آفیسر میس  کا بھی افتتاح کیا گیا۔

اس ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا:

’’اس سے ہماری سرحدی سلامتی مضبوط ہوگی اور بہادر بی ایس ایف کے عملے کے لئے زندگی گزارنے کا معیار بھی بہتر ہوگا۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

Urdu No. 4966

                          



(Release ID: 1922998) Visitor Counter : 97