وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سوراشٹر تمل سنگمم نے بہت مثبت ماحول پیدا کیا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 15 APR 2023 10:09AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدورائی سے سوراشٹر تمل سنگمم کے لیے پہلی کھیپ کو لے جانے کے لیے ایک خصوصی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیے جانے کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

”پوتھانڈو کے خاص موقع پر، مدورائی سے ویراول تک ایک خصوصی سفر شروع ہوا۔ #STSangamam سب سے زیادہ متوقع واقعات میں سے ایک ہے اور اس نے ایک بہت ہی مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔“

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ماحول کی رونق اور مثبتیت کی مزید تعریف کی۔

سنگم کے سفر کے دوران تہوار کے ماحول کے بارے میں ایس ٹی سنگم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

”شاندار! #STSangam کے بارے میں جوش و خروش صاف نظر آرہا ہے۔“

*************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4128


(Release ID: 1916856) Visitor Counter : 130