وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے تملناڈو کے سلیم ریلوے جنکشن پر وندے بھارت کے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا
Posted On:
10 APR 2023 9:57AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے سلیم ریلوے جنکشن پر لوگوں کی طرف سے وندے بھارت کے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وندے بھارت ایکسپریس کا زبردست جوش و خروش سے استقبال کرتے ہوئے لوگ سلیم ریلوے جنکشن پر ٹرین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔
تمل ناڈو میں پی آئی بی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’سلیم میں شاندار استقبال!
اس طرح کا جوش و خروش مختلف جگہوں پر عام ہے جہاں وندے بھارت ایکسپریس پہنچتی ہے، جو ہندوستان کے لوگوں میں گہرے فخر کے احساس کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘
جناب مودی نےمحترمہ وناتھی سری نواسن کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس میں خوشگوار سفر کے تجربے کے بارے میں بھی جواب دیا اور کہا؛
’’ کمال ہے!‘‘
*************
ش ح ۔س ب ۔ رض
U. No.3908
(Release ID: 1915219)
Visitor Counter : 104
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam