وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے لیے آئندہ پیڑھی کے زمرے کے ساحلی سمندر سے دور گشت کرنے والے  11جہازوں اور آئندہ پیڑھی کے   میزائل کو لے جانےوالے چھ جہازوں  کی خریداری کے لئے ہندوستانی شپ یارڈز کے ساتھ 19,600 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے


وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس سے ہندوستانی بحریہ مضبوط ہوگی اورآتم نربربھارت کے ہمارے مقصد میں رفتار بڑھے گی

Posted On: 31 MAR 2023 9:11AM by PIB Delhi

رکھشا منتری کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزارت دفاع نے 30 مارچ 2023 کو  آئندہ پیڑھی کے زمرے کے ساحلی سمندروں سے دور گشت کرنے والے 11 بحری جہازوں اورآئندہ پیڑھی کے میزائل لے جانے والے 6 جہازوں کی خریداری کے لئے   ہندوستانی شپ یارڈز کے ساتھ  19,600 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

آر ایم او انڈیا کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’اس سے ہندوستانی بحریہ مضبوط ہوگی اورآتم نربھرتا کے ہمارے مقصد کو ایک رفتار ملے  گی۔‘‘

 

 

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3540


(Release ID: 1912456) Visitor Counter : 118