نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوان ترقی کا محرک رہے ہیں اور وہ ہندوستان کی پوری تاریخ میں ملک وقوم کے معمار ہیں
اپنے نظریات پیش کرنے کے لئے نوجوانوں کے لئے وائی 20 انگیج مینٹ گروپ ایک بڑا موقع ہے
Posted On:
22 FEB 2023 9:14PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن نے آج نئی دہلی میں شری رام کالج آف کامرس میں ایک ورک شاپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ترقی کا محرک رہے ہیں او ر وہ ہندوستان کی پوری تاریخ میں ملک و قوم کے معمار ہیں ۔یہ ورکشاپ جی -20 کےمجموعی فریم ورک کے تحت وائی 20 انگیج مینٹ گروپ کی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے ۔
اجلاس میں موجود نوجوانوں کے ساتھ اپنے خیالات مشترک کرتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ ہمارے مجاہدین آزادی بھگت سنگھ اور چندر شیکھر جو نوجوان آئی کونس کے طور پر جانے جاتے تھے 20 سال کی عمر میں اپنی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا ۔انہوں نے نوجوانوں کے امور کا محکمہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کی پالیسیوں کو مرتب کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اس کے لئے محکمہ نوجوان لوگوں کے نظریات اور خیالات جاننا چاہتا ہے کہ کس طرح بہتر مستقبل اور بہتر معاشرے کو تشکیل دیا جائے۔
اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نیتا نے کہا کہ وائی 20 انگیج مینٹ گروپ میں ہندوستان کی جی 20 کی صدارت نوجوانوں کے لئے ایک بڑا موقع ہے کہ وہ اپنے خیالات اور نظریات کے ساتھ آگے آئیں جنہیں مرتب اور وسعت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی پیچیدگی اور گونہ گونیت کو دیکھتے ہوئے یہ سبھی نظریات ممکن نہیں ہوسکتے لیکن یقینی طور پر وہ ایسے نظریات ہیں جو قابل عمل ہیں اور جنہیں نافذ کیا جائے گا۔
سکریٹری نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ایسی پالیسیاں پیش کی ہیں جو ایک واحد جی ایس ٹی نظام ، بہتر بنیادی ڈھانچہ جیسی معاشی ترقی کے لئے مواقع پیدا کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسیاں محض مواقع ہیں اور ان کے لئے ایک ترقی یافتہ ہندوستان تشکیل دینے کے لئے یہ کافی نہیں ہے کہ چند ہونہار دانش ور ایک ساتھ آئیں لیکن اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ لوگ انہیں اپنائیں ۔
اپنے اختتامی خطاب کے دوران ایس آر سی سی ملک میں سیکھنے کا ایک سرکردہ ادارہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی نوجوان برادری ایک بہتر معاشرے کی قیادت کرےگی جس سے ایک بہتر کل کی راہ ہموار ہوگی ۔
اجلاس میں سی آر سی سی کے پرنسپل پروفیسر اسمرتی کور اوآئی پی – ایس آر سی سی کے بانی اور کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ملکا کمار اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر چندر شیکھر بھی موجود تھے۔ اس ور ک شاپ کا اہتمام جی 20 کے یوتھ 20 کے انگیج مینٹ گروپ کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر او آئی پی – ایس آر سی سی کے اشتراک سے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نوجوانوں کی امور کے محکمے کی جانب سے کیا گیا تھا۔
او آئی پی ، ایس آر سی سی کے بارے میں
بین الاقوامی پروگرام کے دفتر شری رام کالج آف کامرس (او آئی پی- ایس آر سی سی ) کا مقصد تعلیمی تبادلہ کے پروگراموں اور ایک دوسرے کی ثقافت کے ذریعہ بین الاقوامی تال میل کو وسعت دینا اور اس کی تشکیل کرنا ہے ۔اس نے یونیورسٹیوں ، اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعلیم ، تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون اور اشتراک میں آسانی پیدا کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔
2015 میں اس کےقیام کے بعد سے اوآئی پی- ایس آر سی سی نے ہارورلڈ یونیورسٹی امریکہ ،آسٹریلیا کی میل بارن یونیورسٹی ، نیدر لینڈ کی اتریچ یونیورسٹی اور دیگر سرکردہ عالمی تعلیمی اداروں کے ساتھ 175 + قومی اور بین الاقوامی پروگرام کی سہولت فراہم کی ہے اور نوجوانوں کے امور کی وزارت ، الیکٹرانکس کی وزارت ،امور خارجہ کی وزارت ، ثقافت کی وزارت اور نیتی آیوگ جیسی مختلف وزارتوں کے اشتراک سے بہت سے پروگراموں کی سہولت فراہم کی ہے۔ اوپی آئی نے بہت سے سفارتخانوں ،بین الاقوامی تنظیموں یعنی دہلی میں عالمی بینک اور یو این ڈی پی انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس ،ایشیا بحرالکاہل(آئی سی اے- اےپی) بینکاک میں یو این ای ایس سی اے پی ، پیرس میں یونیسکو اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس کے ساتھ سہولت فراہم کی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.1984
(Release ID: 1901617)
Visitor Counter : 425
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Urdu
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam