وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 12 فروری کو راجستھان اور 13 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم راجستھان کے شہر دوسہ میں 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم دلی ممبئی ایکسپریس وے کے دلی – دوسہ – لالسوٹ سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے – اس سیکشن سے دلی سے جے پور کے سفر کا وقت تقریباً 5 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 3.5 گھنٹے رہ جائے گا

وزیر اعظم بنگلورو میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کا افتتاح کریں گے

ایرو انڈیا 2023 میں ’میک ان انڈیا،  میک فار دی ورلڈ‘ کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق دیسی سازوسامان/ ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 11 FEB 2023 10:14AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 فروری کو راجستھان اور 13 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔

12 فروری کو،  سہ پہر تقریباً 3 بجے،  وہ سنگ بنیاد رکھنے اور 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کے لیے دوسہ پہنچیں گے۔

13 فروری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے،  وہ بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

دوسہ میں وزیراعظم

نئے بھارت  میں ترقی ، فروغ اور رابطے کے انجن کے طور پر عمدہ سڑک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر وزیر اعظم کی توجہ  کو پورے ملک میں  عالمی درجے کے بہت سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کر کے حقیقت کی شکل دی جا رہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اہم پروجیکٹ دلی - ممبئی ایکسپریس وے ہے، جس کا پہلا مکمل شدہ سیکشن،  دلی – دوسہ – لالسوت، وزیراعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔

دلی ممبئی ایکسپریس وے کے 246 کلومیٹر دلی – دوسہ – لالسوٹ سیکشن کو 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔  اس سیکشن کے فعال ہونے سے دلی سے جے پور کے سفر کا وقت 5 گھنٹے سے کم ہو کر 3.5 گھنٹے رہ جائے گا اور پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔

دلی ممبئی ایکسپریس وے بھارت  کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہوگا جس کی لمبائی 1,386 کلومیٹر ہے۔ اس سے دلی اور ممبئی کے درمیان سفر کا فاصلہ 1,424 کلومیٹر سے 1,242 کلومیٹر تک 12 فیصد کم ہو جائے گا اور سفر کا وقت 24 گھنٹے سے 12 گھنٹے تک 50 فیصد تک رہ جائے گا۔ یہ چھ ریاستوں دلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا اور کوٹا،  اندور،  جے پور،  بھوپال،  وڈودرا اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑے گا۔  اس ایکسپریس وے سے 93 پی ایم گتی شکتی اکنامک نوڈس،  13 پورٹس،  8 بڑے ہوائی اڈوں اور 8 ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکس (ایم ایم ایل پی) کے ساتھ ساتھ نئے آنے والے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں جیسے جیور ہوائی اڈے، نوی ممبئی ہوائی اڈے اور جے این پی ٹی بندرگاہ کو بھی فراہم ہوگی ۔  اس ایکس پریس وے سے سبھی متصل علاقوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ لہذا اس سے ملک کی اقتصادی تبدیلی میں ایک بڑا تعاون حاصل ہوگا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 5940 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیے جانے والے 247 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔  اس میں 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنڈیکوئی سے جے پور تک 67 کلومیٹر طویل چار لین والی اسپر روڈ،  کوٹ پتلی سے باراؤڈینیو تک چھ لین والی اسپر روڈ، تقریباً 3775 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور اور لالسوت -کرولی سیکشن کے دو لین پیوڈ شولڈر، تقریباً 150 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔

بنگلورو میں پی ایم

وزیر اعظم بنگلورو میں یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کا افتتاح کریں گے۔ ایرو انڈیا 2023 کا موضوع ہے ’’ایک ارب موقعوں کی طرف راستہ ‘‘ ہے۔

’میک ان انڈیا،  میک فار دی ورلڈ‘ کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق،  اس  تقریب دیسی آلات/ ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  بھارت کے دفاعی شعبے میں آتم نربھرتا پر وزیر اعظم کی توجہ کا بھی اظہار کیا جائے گا، جیساکہ اس تقریب میں چیزوں کو ڈیزائن کرنے کی قیادت، یو اے ویز شعبے  کی ترقی دفاعی خلاء اور مستقبل کی ٹکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اس تقریب میں ہلکے لڑاکہ طیارے (ایل سی اے) - تیجس، ایچ ٹی ٹی -40،  ہلکے استعمال والے ڈورنیئر ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ) ، ہلکے لڑاکہ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ایڈوانسڈ ہلکے ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) جیسے ملک میں ہی تیار کیے گئے فضائی پلیٹ فارموں کی برآمد کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس تقریب سے  گھریلو ایم ایس ایم ایز  کو مربوط کرنے میں اور عالمی سپلائی چین میں اسٹارٹ اپ کو جوڑنے نیز مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے شراکتداری سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

ایرو انڈیا 2023 نمائش میں 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔  تقریباً 30 ممالک کے وزراء اور عالمی اور بھارتی او ای ایمز کے 65 سی ای اوز کے ایرو انڈیا 2023 میں شرکت کرنے کی امید ہے۔

ایرو انڈیا 2023 نمائش میں 800 سے زیادہ دفاعی کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں تقریباً 100 غیر ملکی اور 700 بھارتی کمپنیاں ہیں۔  نمائش میں شرکت کرنے والی بھارتی کمپنیوں میں ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس شامل ہیں، جو ملک میں اعلیٰ ٹیکنالوجیز، ایرو اسپیس میں ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کی نمائش کریں گی۔  ایرو انڈیا 2023 کے بڑے نمائش کنندگان میں ایئربس، بوئنگ، ڈسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن،  اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹری، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ایس اے اے بی،  سفران، رولس رائس،  لارسن اینڈ ٹوبرو،  بھارت فورج اے لمیٹڈ، بھارت فورج اے ایل اے، ایل ای او لمیٹڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)،  بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) اور بی ای ایم ایل لمیٹڈ شامل ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1519


(Release ID: 1898258) Visitor Counter : 159