وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم  12 فروری کو مہارشی دیانند سرسوتی کی پیدائش کی 200ویں سالگرہ کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کریں گے


مہارشی دیانند سرسوتی، جو کہ ایک سماجی مصلح تھے، نے 1875 میں آریہ سماج کی بنیاد رکھی تاکہ اُس وقت رائج سماجی عدم مساوات کا مقابلہ کیا جا سکے

آریہ سماج نے ملک کی ثقافتی اور سماجی بیداری میں اہم کردار ادا کیا

وزیر اعظم مودی کے تحت حکومت سماجی مصلحین اور اہم شخصیات، خصوصاً وہ جن کے تعاون کو بھارت بھر میں تسلیم نہیں کیا گیا، کا جشن منانے کے لیے پابند عہد ہے

Posted On: 11 FEB 2023 10:40AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 فروری 2023 کو صبح 11 بجے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، دہلی میں مہارشی دیانند سرسوتی کی پیدائش کی 200ویں سالگرہ کی یاد میں سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر ایک مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

12 فروری 1824 میں پیدا ہوئے مہاراشی دیانند سرسوتی ایک سماجی مصلح تھے جنہوں نے 1875 میں آریہ سماج کی بنیاد رکھی جس کا مقصد اس وقت رائج سماجی عدم مساوات کا مقابلہ کرنا تھا۔ آریہ سماج نے سماجی اصلاح اور تعلیم پر زور دیتے ہوئے ملک کی ثقافتی اور سماجی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔

حکومت سماجی مصلحین اور اہم شخصیات ، خصوصاً وہ جن کے تعاون کو بھارت بھر میں تسلیم نہیں کیا گیا، کا جشن منانے کے لیے پابند عہد ہے۔ بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کی سالگرہ کو جن جاتیہ دیوس قرار دیے جانے سے لے کر شری اوربندو کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کے یادگاری پروگرام میں شرکت کرنے تک، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  آگے آکر اس طرح کی پہل قدمیوں کی قیادت کرتے آئے ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1518



(Release ID: 1898225) Visitor Counter : 133