وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے 2023 کے ہاکی ورلڈ کپ کے آغاز پر تمام شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 11 JAN 2023 6:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اوڈیشہ میں  2023 کے ہاکی ورلڈ کپ کے آغاز پر تمام شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا؛

"جیسا کہ 2023 کاہاکی ورلڈ کپ اوڈیشہ میں شروع ہو رہا ہے، اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے میری نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کھیلوں کے جذبے کو مزید تقویت دے اور یہ ہاکی کے خوبصورت کھیل کو مزید مقبول بنائے۔ ہندوستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر فخر ہے۔"  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-362



(Release ID: 1890525) Visitor Counter : 93