وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے جوشی مٹھ کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا


حکومت ِ ہند کی ایجنسیاں اور ماہرین ریاستی حکومت کو مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے تیار کرنے میں مدد کر رہے ہیں

این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی 4 ٹیمیں پہلے ہی جوشی مٹھ پہنچ چکی ہیں

متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

سرحدی انتظامیہ کے سکریٹری  اور این ڈی ایم اے کے ممبران کل اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے

اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری نے جوشی مٹھ سے وزیر اعظم کے دفترکو باخبر کیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، آئی آئی ٹی روڑکی، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی اور سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی ٹیمیں جائزہ لینے کے بعد سفارشات پیش کریں گی

Posted On: 08 JAN 2023 6:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج 8 جنوری 2023 کو جوشی مٹھ میں عمارت کے نقصانات اور زمین کے دھنسنے کے واقعے کا ایک اعلیٰ سطحی جائزہ لیا۔ کابینی سکریٹری؛ ہوم سکریٹری؛ حکومت ہند کے اعلیٰ حکام اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبران کے علاوہ اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی، جوشی مٹھ کے ڈی ایم اور افسران؛ اتراکھنڈ کے سینئر افسران اور آئی آئی ٹی روڑکی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی کے ماہرین نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

بتایا گیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی فکر مند ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

 

اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری نے بتایا کہ مرکزی ماہرین کے تعاون سے ریاستی اور ضلعی عہدیداروں نے بنیادی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کی ایک پٹی جس کی چوڑائی تقریباً 350 میٹر ہے متاثر ہوئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں جوشی مٹھ پہنچ گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ان کو خوراک، رہائش اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ ایس پی اور ایس ڈی آر ایف کی کمان اس جگہ پر تعینات ہیں۔ جوشی مٹھ کے رہائشیوں کو پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور ان سے تعاون مانگا جا رہا ہے۔ قلیل-درمیانی -طویل مدتی منصوبے بنانے کے لئے  ماہرین سے مشورہ طلب کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U6ZC.jpg

سرحدی انتظامیہ کے سکریٹری اور این ڈی ایم اے کے چاروں ممبران 9 جنوری کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ لوگ تکنیکی ٹیموں (این ڈی ایم اے، این آئی ڈی ایم، این ڈی آر ایف، جی ایس آئی، این آئی ایچ، واڈیا انسٹی ٹیوٹ، آئی آئی ٹی روڑکی) کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ ٹیم ابھی ابھی جوشی مٹھ سے واپس آئی ہے جو صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری، قلیل درمیانی طویل مدتی اقدامات پر ریاستی حکومت کو مشورہ دے گی۔

 

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاست کی فوری ترجیحات متاثرہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت ہونی چاہیے۔ ریاستی حکومت کو متاثرہ لوگوں کے ساتھ ایک واضح اور مسلسل مواصلاتی چینل قائم کرنا چاہیے۔ فوری طور پر کوشش ہونی چاہیے کہ ممکنہ عملی اقدامات کے ذریعے حالات کی خراب ہونے سے  روکا جائے۔ متاثرہ علاقے کی بین الضابطہ تحقیقات کی جائیں۔ متعدد مرکزی اداروں کے ماہرین یعنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم)، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) روڑکی، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی اور سنٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو  ‘‘پوری حکومت’’کے نقطہ نظر کے تحت ریاست اتراکھنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔ واضح وقت کے ساتھ تعمیر نو کا ایک  منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے اور مسلسل زلزلے کی نگرانی کی جانی چاہیے۔ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جوشی مٹھ کے لیے ایک خطرے سے متعلق حسّاس شہری ترقی کا منصوبہ بھی تیار کیا جانا چاہیے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1889676) Visitor Counter : 129