وزیراعظم کا دفتر
بالی میں جی-20 چوٹی کانفرنس میں ڈیجیٹل انقلاب کے عنوان پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
Posted On:
16 NOV 2022 11:59AM by PIB Delhi
معزز حاضرین،
ڈیجیٹل انقلاب ہمارے عہد کی سب سے زیادہ قابل قدر تبدیلی ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا مناسب استعمال غربت و افلاس کے خلاف دہائیوں پر محیط عالمی جنگ میں ہماری طاقت کو کئی گنا بڑھاسکتا ہے ۔ڈیجیٹل اقدامات ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں جیسا کہ ہم نے کووڈ عالمی وبا کے دوران فاصلاتی کام کاج اور کاغذ کے استعمال سے آزاد ماحول سے مطابقت رکھنے والے دفاتر کی مثالوں میں مشاہدہ کیا ہے۔ لیکن یہ فوائد حقیقت کا روپ اسی وقت اختیار کریں گے جب ڈیجیٹل رسائی کے حصول میں سب کو شامل کیا جائے اور جس وقت کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال حقیقتاً بہت دو ر دورتک پھیل جائےگا۔بس قسمتی سے،اب تک ہم نے اس طاقتور وسیلے کو ایک معمولی کاروبار کی ضروریات کے نظریہ سے دیکھا ہے اور اس نفع بخش طاقت کو نفع اور نقصان کے بہی کھاتوں میں مقید کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ ہم سبھی جی-20 کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد بنی نوع انسان کے صرف ایک چھوٹے حصے تک محدود نہ ہونے پائیں ۔
ہندوستان میں گذشتہ کچھ برسوں کے دوران ہونے والے تجربات میں ہم پر یہ واضح کیا ہے کہ اگر ہم ڈیجیٹل ڈھانچے میں سب کو شامل کرتے ہیں تو اس سے سماجی اور اقتصادی سطح پر انقلاب پیدا ہوجائے گا۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمیں بلندیاں اور رفتار حاصل ہوگی اور اس کے ذریعہ طرز حکومت میں بھی شفافیت لائی جاسکتی ہے۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل عوامی سازو سامان تیار کئے گئے ہیں جن کی تخلیق فطرت میں شامل جمہوری اصولوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ اقدامات اوپن سورس ،کھلے اے پی آئیز ،کھلے معیارات پر مبنی ہےجن کا باہم تبادلہ کیا جاسکتا ہے اور جنہیں عام کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل انقلاب پر مبنی ہمارا طریقہ کار ہی ہے جو آج پورے ہندوستان میں جاری و ساری ہے ۔ہمارے اوپن سورس کو وِن پلیٹ فارم نے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو متعارف کرایا ۔یہ وہ کامیابی ہے جو عالمی وبا کے دوران حاصل کی گئی ۔
معزز حاضرین،
ہندوستان میں ،ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک عوام کو رسائی فراہم کررہے ہیں ،لیکن بین الاقوامی سطح پر ابھی تک ایک زبردست ڈیجیٹل تفریق پائی جاتی ہے ۔زیادہ تردنیا بھر کےتر قی پذیر ممالک کے باشندوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کسی بھی طرح کے استعمال کی واقفیت نہیں ہے ۔صرف 50 ممالک میں ڈیجیٹل نظام کے تحت ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ کیا آج ہم ایک ساتھ مل کر یہ عہد کرسکتے ہیں کہ اگلے دس برسوں کے دوران ہم ہر انسان کی زندگی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال سے انقلاب برپا کریں گےتاکہ دنیا میں کوئی بھی شخص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ثمرات سے محروم نہ رہ سکے۔
آئندہ سال جی-20 ممالک کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ،ہندوستان جی-20 کے شراکت دار ممالک کے ساتھ متحدہ طور پر اس مقصد کے حصول کی سمت میں کام کرےگا۔’’ترقی کے لئے ڈاٹاکا اصول ہماری صدارت کےجامع موضوع ایک زمین ،ایک خاندان ،ایک مستقبل ‘‘کے ایک ناقابل تقسیم جز کے طور پر کام کرےگا ۔
آپ کا شکریہ۔
وضاحت – یہ وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ ہے اصل خطاب ہندی میں تھا ۔
**********
ش ح ۔ س ب ۔ م ش
U. No.12589
(Release ID: 1876377)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam