نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مہاراشٹر ملاکھمب میں سونے کے تمغے کے ساتھ تمغوں کے اعتبار سے ہریانہ سے آگے نکل گیا ہے
Posted On:
10 OCT 2022 9:50PM by PIB Delhi
مہاراشٹر کی روپالی سنیل گنگوانے 36ویں قومی کھیلوں میں اپنا دوسرا سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے پیر کو احمد آباد میں سنسکار دھام اسپورٹس اکیڈمی میں ملاکھنب مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ممبئی کی کھلاڑی نے خواتین کا انفرادی آل راؤنڈ تمغہ حاصل کیا اور مہاراشٹر کی خواتین کی ٹیم کے لئے گولڈ حاصل کیا ۔
ملاکھمب کی 23 سالہ موجودہ چیمپئن روپالی گنگوانے نے پول اور رسی مقابلے میں 17.80 پوائنٹ حاصل کئے اور اپنی ٹیم کی ساتھی جھانوی سریش جادھو کو 0.50 پوائنٹ کے فرق سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ۔ان کامیابیوں سے مہاراشٹر کو تمغوں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں مدد ملی ہے اور وہ اب تک 32 سونے کے تمغے حاصل کرچکا ہےاور ہریانہ سے آگے ہے اور سروسز کے بعد وہ دوسرےنمبر پر ہے۔
دریائے سابرمتی میں کے نوئینگ اور کیا کنگ مقابلے میں کے 4 اسپرنٹ کے لئے اجاتاسترو شرما، ایس البرٹ راج، بھومجیت سنگھ اور گیان جیت ارمبم نے سونے کے تمغے کے لئےمل کر حصہ لیا۔سروسز نے سونے کے تمغے کی تعداد بڑھا کر 52 کر لی ہے۔ سروسز کے پاس اس وقت مجموعی طور پر سونے کے 52 ،چاندی کے 33 اور کانسے کے 29 تمغوں کے ساتھ کل 104 تمغے ہیں جبکہ مہاراشٹر 33 سونے کے تمغوں کے ساتھ 122 تمغے حاصل کرچکا ہے جبکہ ہریانہ سونے کے 31 تمغوں کے ساتھ کل 98 تمغے حاصل کرچکا ہے اور اس کا تیسرا مقام ہے۔
تاہم، مہاراشٹر کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو بہت زیادہ مایوسی ہوئی جو راجکوٹ کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میں اتر پردیش کے خلاف میچ سے قبل اپنے پسندیدہ ٹیگ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ مہاراشٹریہ میچ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں اترپردیش سےتین دو سےہار گیا۔حالانکہ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں تین تین گول کئے ہاف ٹائم تک اسکور 0.2 تھا ۔
سمیت نے 22ویں منٹ میں گول کرکے اترپردیش کو سبقت دلائی جبکہ سنیل یادو نے دوسرے کوارٹر میں انجری ٹائم میں پینلٹی کورنر سے گول کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ منیش یادو نے پینلٹی کورنر کو گول میں تبدیل کرکے 3.0 سے سبقت حاصل کرلی۔مہاراشٹر نے کھیل کے 40ویں اور43 ویں منٹ میں انکت گورو اور سید نیاز رحیم کی کوششوں کے ذریعہ واپسی حاصل کی ۔شوٹ آؤٹ میں دونوں طرف سے دو دو گول کئے گئے ،راجکمار پال اور راجبھر نے اترپردیش کو 2.0 کی سبقت دلائی اس کے بعد درشن گوالکر اور یووراج والمیکی نے اس مقابلے میں مہاراشٹر کو واپسی دلائی ۔ وینکٹیش اترپردیش کے گول کیپر پرشانت کشور کو بیٹ نہیں کرسکے جبکہ کپتان للت کمار نے جیت کا گول کیا ۔
سابرمتی پر واپسی آتے ہوئے چھتیس گڑھ کی کوشل نندنی ٹھاکر اور ہریانہ کی پوجا کے خلاف خواتین کے 1 کے 500 میٹر اسپرنٹ مقابلے میں تجربہ کار رجینا نے اپنا تاج برقرار رکھا اور یہ میچ دیکھنے کے قابل تھا ۔
خواتین کے سافٹ ٹینس سنگلس مقابلے میں تمل ناڈ و کی راہاسری منوگر بابو نے مدھیہ پردیش کی آدھیا تیواری کو آسانی سے ہراکر گولٹ میڈل جیتا ۔ اس کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں اپنی ریاست کی ہروی چودھری کوایک چار، دو چار، چار ایک ،چارایک،ایک چار، نو سات،سات صفر سے ہراکر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اتوار کی دیر شام میں ملاکھمب مردوں کے انفرادی آل راؤنڈ گولڈ حاصل کرنے کی جدو جہدنے جس میں ممبئی سے مہاراشٹر کے اکشے ترال اور پونے سے شوبھانکر شامل تھے، سنسکاردھام میں شائقین کو اپنی نشستوں کے کنارے تک پہنچا دیا۔صرف 0.15 پوائنٹس نے دونوں مدمقابل کو الگ کیا جبکہ چندر شیکھر چوہان (مدھیہ پردیش) مزید 0.35 پوائنٹس سےپیچھے تھے۔
حتمی نتائج
کینوئنگ اور کیکنگ
مرد
کے 4 ایک ہزار میٹر اسپرینٹ: 1. اجاتاسترو شرما، ایس البرٹ راج، بھومجیت سنگھ اور گیان جیت ارمبم (سروسز) 1:34.495، 2. وشال ڈانگی، اکشت باروئی، ہمانشو ٹنڈن اور رمسن مائرمبم (مدھیہ پردیش) 1:36.422، 3. ہرش کمار، مہندر سنگھ، کنال اور ننگتھوجم نواش سنگھ (تلنگانہ) 1:389.168۔
خواتین
سی 2 ،500 میٹر اسپرینٹ:1.میگھناپردیپ اور اکشے سنیل کیرالہ ،2:16.816;. کاویری دیمر اور شیوانی ورما (مدھیہ پردیش) 2:16.896، 2. رشمیتا ساہو اور سچیما کرکیٹا (اڈیشہ) 2:33.506۔
1کے500 میٹر اسپرینٹ:1.انڈومان اورنکوبار کی راجینا کائیرو 2:08.652;،2. کوشل نندنی ٹھاکر (چھتیس گڑھ) 2:09.186، 3. پوجا (ہریانہ) 2:12.926۔
2کے500 میٹر اسپرینٹ:1.فل مانی اور اوئینم بندے دیوی(اوڈیشہ) 2:07.443،2. جیوتی اور پوجا (ہریانہ) 2:09.446، 3. راجینا کیرو اور سندھیا کسپوٹا (انڈمان اور نکوبار) 2:10.806۔
4کے500 میٹراسپرینٹ:1. الینا بیجو، سری لکشمی جے پرکاش، ٹریسا جیکب اور جی پاروتی (کیرالہ) 1:56.259، 2. دیپالی، سوہما ورما، دیمیتا دیوی اور سواتی ساہو (مدھیہ پردیش) 1:57.859، 3. فلمانی ایکسا، اوینم بدیا دیوی، پکھرامبم روزی دیوی اور شروتی چوگھلے (اڈیشہ) 1:58.932۔
فٹ بال:
خواتین کا کانسے کا تمغہ پلے آف: تمل ناڈو نے آسام کو 5-1 سے ہرایا (ہاف ٹائم: 3-1)۔
ملاکھمبھ
مردوں کا انفرادی آل راؤنڈ (اتوار کا نتیجہ): 1. اکشے پرکاش ترال (مہاراشٹر) 26.85 پوائنٹس، 2. شوبھنکر ونے خولے (مہاراشٹر) 26.70، 3. چندر شیکھر چوہان (مدھیہ پردیش) 26.35.
خواتین کی ٹیم: 1. مہاراشٹر 88.75 پوائنٹس، 2، مدھیہ پردیش 83.10، 3. چھتیس گڑھ 80.10.
خواتین کا انفرادی آل راؤنڈ: 1. روپالی سنیل گنگوانے (مہاراشٹر) 17.80 پوائنٹس، 2. جانہوی سریش جادھو (مہاراشٹر) 17.30، 3. سدھی گپتا (مدھیہ پردیش) 17.20.
دوسرے نتائج
ہاکی
مردوں کا سیمی فائنل: اترپردیش نےپینلٹی شوٹ آؤٹ میں مہاراشٹر کو ہرایاحالانکہ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں تین تین گول کئے ہاف ٹائم تک اسکور 0.2 تھا ۔
سافٹ ٹینس
مردوں کے سنگلز (سیمی فائنل): جے مینا (مدھیہ پردیش) نے روہت دھیمان (چندی گڑھ) کوتین پانچ، ایک چار، دو چار، ایک چارسے شکست دی۔ جیتندر مہتا (دہلی) نے انیکیت چراگ پٹیل (گجرات) کودو چار،دوچار،چاردو،دوچار،صفرچار سے شکست دی۔
خواتین کے سنگلز (فائنل): راہاسری منوگر بابو (تامل ناڈو) نے آدھیا تیواری (مدھیہ پردیش) کودوچار، دوچار،ایک چار، صفر چار سے شکست دی۔ کانسے کے تمغے: نکیتا بشنوئی (ہریانہ) اور ہیتوی چودھری (گجرات)۔
***********
ش ح ۔ ح ا۔ م ش
U. No.11309
(Release ID: 1867021)
Visitor Counter : 174
Read this release in:
English
,
Urdu
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam