وزیر اعظم نریندر مودی نے مہا کال لوک پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک عوامی تقریب سے خطا ب کیا،مہاکال میں پوجا ارچنا اور آرتی کے علاوہ مندر کےدرشن کئے
اجین نے ہزاروں سال تک ہندوستان کی دولت ،خوشحالی، علم ،وقار،تہذیب اور ادب کی قیادت کی ہے
اجین کا ہر حصہ روحانیت سے گھرا ہوا ہے اور یہ کونے کونے میں اثیری توانائی منتقل کرتا ہے
کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ قوم اپنی سخاوت کی بلندیوں کو چھوئے اور اپنی شناخت پر فخر کرے
آزادی کے امرت کال میں ہندوستان نے ذہنی غلامی سے آزادی اور ملک کی وراثت میں فخر کرنے جیسے پنچ پران کے لئے زور دیا ہے
میں سمجھتا ہوں ہماری جیوتر لنگاس کی ترقی ہندوستان کی روحانی روشنی کی ترقی ہے ،ہندوستان کے علم اور فلسفے کی ترقی ہے
ہندوستان کا ثقافتی فلسفہ ایک بار پھر بلندیوں تک پہنچ رہا ہے اور دنیا کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہے
ہندوستان اپنے روحانی اعتماد کی وجہ سے ہزاروں سالوں تک لافانی رہا ہے
ہندوستان کے لئے مذہب کا مطلب ہمارے فرائض کا اجتماعی عزم ہے
آج کا نیا ہندوستان اپنی قدیم اقدار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ اعتماد کے ساتھ سائنس اور تحقیق کی روایت کو بھی پھر سے زندہ رکھے ہوئے ہے
ہندوستان اپنی شان و شوکت اور خوشحالی کو بحال کررہا ہے ،پوری دنیا اور پوری انسانیت اس سے فائدہ اٹھائے گی
ہندوستان کے تقدس کا فلسفہ ایک پر امن دنیا کے لئے راہ ہموار کرےگا
Posted On:
11 OCT 2022 9:25PM by PIB Delhi