وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کو نقرئی تمغہ جیتنے والی مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم پر فخر

Posted On: 08 AUG 2022 8:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے دوران نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’دولت مشترکہ مقابلوں کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ایک نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے مردوں کی ہاکی ٹیم پر فخر  ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ٹیم مستقبل میں بھارت کو فخر کا احساس دلاتی رہے گی اور نوجوانوں کو ہاکی کا کھیل اپنانے کے لیے ترغیب بھی فراہم کرتی رہے گی۔ #چیر 4 انڈیا‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8909



(Release ID: 1850134) Visitor Counter : 122