وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سوامی آتم استھانند کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا


وزیر اعظم نے سوامی جی کے مشن کو عوام تک لے جانے کے لیے فوٹو بائیوگرافی اور ڈاکومنٹر ی کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا

’’سنیاس کا مطلب ہے اپنے  آپ اوپر اٹھ کر سماج کے لیے کام کرنا، اور سماج کی خاطر جینا‘‘

’’سوامی وویکانند جی نے سنیاس کی عظیم روایت کو ایک جدید شکل میں ڈھالا‘‘

"رام کرشن مشن کے آئیڈیلز مشن موڈ میں کام کرنا کے لئے، نئے ادارے تیار کرنے کے لئے اور اداروں کو مضبوط  کرنے کے لئے ‘‘

’’بھارت کی سنتوں روایت ہمیشہ  ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کا اعلان کرتی رہی ہے‘‘

’’ہر کوئی جانتا ہے کہ رام کرشن مشن کے سنتوں نے  ملک میں قومی اتحاد کو تحریک دی ہے ‘‘

’’سوامی رام کرشن پرم ہنس، ایک ایسے ہی سنت تھے جن کے پاس ماں کالی کا ایک  واضح  وژن تھا‘‘

’’بھارت ڈیجیٹل ادائیگی کے میدان میں ایک عالمی لیڈڑ کے طور پر ابھرا ہے‘‘

Posted On: 10 JUL 2022 11:27AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے سوامی آتم استھانند کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے سوامی جی کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے سوامی آتم استھانند جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ’’یہ تقریب بہت سے احساسات اور یادوں سے بھری ہوئی ہے۔ مجھے ہمیشہ ان کا آشیرواد حاصل ہوا، ان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آخری لمحے تک ان سے رابطہ میں رہا۔‘‘

وزیر اعظم نے سوامی جی کے مشن کو عوام تک لے جانے کے لیے فوٹو بائیوگرافی اور ڈاکومینٹری کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے اس کام کے لیے رام کرشن مشن کے صدر پوجئے سوامی اسمرن آنند جی مہاراج جی کو تہہ دل سے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سوامی آتم استھانند جی نے سری رام کرشن پرم ہنس کے شاگرد پوجئے سوامی وجنانند جی سے سے تحریک حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی رام کرشن  پرم ہنس کی بیداری کی حالت اور روحانی توانائی ان میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ جناب مودی نے ملک میں ترک دنیا  کی عظیم روایت کا  بھی  ذکر کیا۔ وان پرستھ آشرم بھی سنیاس کی  جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا’’سنیاس کا مطلب ہے اپنے آپ سے اوپر اٹھ کر سماج کے لیے کام کرنا، اور سماج کی خاطر جینا ہے۔ اپنے آپ کی معاشرے تک  توسیع ہے۔ ایک سنیاسی کے لیے، جانداروں کی خدمت بھگوان کی خدمت ہے، جانداروں  میں شیو کو دیکھنا سب سے اہم ہے‘‘۔وزیر اعظم نے  کہا کہ سوامی وویکانند جی نے سنیاست کی عظیم روایت کو جدید شکل میں ڈھالا۔ سوامی آتم استھانند جی نے بھی اسی بات  اختیار کیا اور اسے  اپنی زندگی میں اتارا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے ان راحت اور بچاؤ کی  کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی جو بیلور مٹھ اور رام کرشن مشن کے ذریعہ ان کی ہدایت  کے تحت نہ صرف بھارت میں بلکہ نیپال اور بنگلہ دیش میں بھی پر چلائی گئی تھیں۔ انہوں نے ان مسلسل  کاموں کا ذکر کیا جو سوامی جی نے دیہی علاقوں میں لوگوں کی بہبود کے لیے کیے تھے۔ جناب مودی نے غریبوں کے روزگار اور ذریعہ معاش میں مدد کرنے کے لئے سوامی جی کے ذریعہ تیار کئے گئے اداروں  کا بھی ذکر  کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ سوامی جی غریبوں کی خدمت، علم کے پھیلاؤ اور اس کے کام کو عبادت سمجھتے تھے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ رام کرشن مشن کے اصول مشن موڈ میں کام کرنے، نئے ادارے تیار کرنے اور اداروں کو مضبوط کرنے کے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا  کہ جہاں بھی ایسے سنت ہوتے ہیں وہاں انسانیت کی خدمت کے مراکز اپنے طور پر سامنے آتے ہیں، سوامی جی نے اپنے سنیاس کی زندگی  کے ذریعہ اسے  ثابت کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سینکڑوں سال پہلے کے آدی شنکراچاریہ ہوں یا جدید دور میں سوامی وویکانند، بھارت کی سنت روایت ہمیشہ ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کا اعلان کرتی رہی ہے۔ رام کرشن مشن کا قیام بھی ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے خیال سے جڑا ہوا ہے۔ سوامی وویکانند کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس عزم  کو ایک مشن کی شکل میں عملی جامہ پہنایا۔ ان کا اثر ملک کے تمام حصوں میں نظر آتا ہے اور ان کے سفر نے غلامی کے دور میں ملک کو اپنے قدیم قومی شعور کا احساس دلایا اور اس میں نیا اعتماد بھی پیدا کیا۔ رام کرشن مشن کی اس روایت کو سوامی آتم استھانند جی نے اپنی پوری  زندگی آگے بڑھایا۔

سوامی جی کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ان سے گجراتی میں بات کی۔ وزیر اعظم نے   کچھ  زلزلے کے دوران  وقت پر سوامی جی کی رہنمائی میں کئے جانے والےراحت کے کام کا بھی ذکرکیا۔ جناب مودی نے کہا ’’سبھی جانتے ہیں کہ  رام کرشن مشن کے سنت  ملک میں قومی اتحاد کے محرک رہے ہیں  اور جب وہ بیرون ملک جاتے  ہیں تو وہاں ہندوستانیت  کی نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم جناب مودی نے کہا  کہ سوامی رام کرشن پرم ہنس ایک ایسے  سنت تھے جو ماں کالی کا واضح  وژن رکھتے تھے، جہوں نے اپنے پورے وجود  کو ماں کالی کے چرنوں میں سونپ دیا تھا۔ یہ پوری  دنیا، یہ تبدیل ہونے والی  اور مستحکم، ساری  چیزیں  ماں کے شعور سے پھیلی ہوئی ہے۔ یہ شعور بنگال کی کالی پوجا میں نظر آتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اس شعور اور طاقت کی ایک کرن سوامی رام کرشن پرم ہنس نے سوامی وویکانند جیسے یگ پورشوں کی شکل میں روشن کی تھی۔ سوامی وویکانند نے ماں کالی کے بارے میں جو روحانی وژن محسوس کیا تھا، اس نے ان کے اندر غیر معمولی توانائی اور طاقت بھر دی تھی۔ جناب مودی نے کہا کہ سوامی وویکانند جیسی طاقت ور  شخصیت جگن ماتا کالی کی یاد میں بھگتی میں ایک چھوٹے بچے کی طرح پرجوش ہو جاتی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  سوامی آتم استھانند جی میں انہوں نے بھگتی کا  یہی خلوص اور شکتی سادھنا کی یہی طاقت دیکھی ہے ۔

سوامی آتم استھانند جی کی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے  سنتوں  نے ہمیں دکھایا ہے کہ جب ہمارے خیالات وسیع ہوتے ہیں تو ہم اپنی کوششوں میں کبھی تنہا نہیں ہوتے ۔ آپ بھارت ورش کی سرزمین پر ایسے بہت سے سنتوں کوزندگی کا سفر  طے کرتے ہوئے آپ دیکھیں گے جو وسائل کے بغیرایک بہت عزم کوپورا کررہے ہیں۔ جناب مودی نے آتم استھانند جی کی زندگی میں یہی عقیدت اور لگن دیکھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  جب بھارت کا ایک شخص، ایک سنت، اتنا کام  کر سکتا ہے، تو کوئی ایسا مقصد نہیں ہے جس و  130 کروڑ اہل وطن کے اجتماعی عزم سے پورا نہ کیا جا سکے۔

ڈیجیٹل انڈیا کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ بھارت ڈیجیٹل ادائیگی کے میدان میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھرا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کے لوگوں کو ویکسین کی 200 کروڑ خوراکیں دینے کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ مثالیں اس بات کی علامت ہیں کہ جب خیالات پاکیزہ ہوں تو کوششیں مکمل ہونے میں دیر نہیں لگتی اور رکاوٹیں ہمیں راستہ دکھاتی ہیں۔

قابل احترام سنتوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک  حصے کے طور پر ہر ضلع میں 75 امرت سروور بنائے جا رہے ہیں۔ جناب مودی نے سبھی سے کہا کہ وہ لوگوں کو تحریک دیں  اور انسانی خدمت کے عظیم کام میں بھی شامل ہوں۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صد سالہ تقریب سال نئی توانائی اور نئی تحریک کا سال بن رہے ہیں اور  انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک میں فرض کے احساس کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ہم سب کا اجتماعی تعاون بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔


U- 7417                          


(Release ID: 1840576) Visitor Counter : 166