وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو میں بوش اسمارٹ کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن

Posted On: 30 JUN 2022 12:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جون؍2022

بوش انڈیا کے سبھی ٹیم ممبران،

پیارے دوستوں نمستے!

100سال مکمل کرنے پر بوش انڈیا کو مبارکباد۔ یہ بھارت اور بوش انڈیا دونوں کے لئے خصوصی سال ہے۔ ہمارا ملک آزادی کا 75واں سال منا رہا ہے اور آپ ہندوستان میں اپنی موجودگی کی صدی منار ہے ہیں۔میں  بھی بوش اسمارٹ کیمپس کا افتتاح کرنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ کیمپس یقینی طورپر ہندوستان اور دنیا کے لئے مستقبل کی مصنوعات اور حل کو فروغ دینے میں رہنمائی کرے گا۔اکتوبر 2015ء میں مجھے چانسلر مارکل کے ساتھ بنگلورو میں بوش کی تنصیب کا دورہ کرنے کا موقع ملا تھا۔ میں نے سب سے پہلے وہاں اختراعی کام ہوتےہوئے دیکھا تھا۔ دوہری تعلیمی ایپروچ پر یکساں طور پر مجھے خوشی ہوئی تھی، جوکہ بوش نوجوانون  کو ہنر مند  بنانے کے لئے  استعمال کرتا ہے۔

دوستوں!

یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، ہم سب نے گزشتہ دو سال میں ٹیکنالوجی کےفوائد دیکھے ہیں، جب دنیا اس صدی میں سب سے بڑی عالمی وبا ء سے جوجھ رہی ہے۔اس لئے یہ ضروری ہے کہ تکنیک اور اختراع میں مزید سرمایہ کاری کی جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ بوش انڈیا نے نہ صر ف اختراع پر کام کیا ہے، بلکہ اسے وسعت بھی دے رہا ہے۔ اس میں ایک اہم ستون پائیداری بھی ہوگی۔بھارت کی شرح ترقی زیادہ سے زیادہ ماحول دوست ہورہی ہے، جس میں  گزشتہ آٹھ سال  کے دوران شمسی توانائی کی صلاحیت میں 20 گنا  اضافہ ہورہا ہے۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ بوش نے ہندوستان اور بیرون ملک ( دونوں جگہ) پر کاربن کے اخراج پر مکمل کنٹرول  حاصل کرلیا ہے۔یہ بہت ہی تحریک اور حوصلہ افزا بات ہے۔

دوستوں!

آج ہندوستان کا سب سے تیز ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ دو سال میں سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے ۔ ہم اپنے نوجوانوں کے شکر گزار ہیں، ہمارا اسٹارٹ نظام دنیا میں سب سے بڑا ہے۔ تکنیک کی دنیا میں خود بہ خود ہمارے لئے بہت سے مواقع  کھل گئے ہیں۔ حکومت ہند ہر گاؤں کے لئے تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کےلئے کام کررہی ہے۔ایک ڈیجیٹل انڈیا کے ہمارے ویژن میں حکومت کے ہر پہلو کے ساتھ مربوط ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔ میں دنیا سے اپیل کروں گا کہ وہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرے اور ان مواقع کا استعمال کرے۔

دوستوں!

سنگ میل اورحصولیابیاں بہت اہم ہیں۔ وہ جشن منانے کا ایک موقع ہیں اور میں بھی مستقبل کی طرف دیکھتا ہوں۔ میں بوش سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان میں مزید کچھ کرنے کے بارے میں سوچے اور  ان کی ٹیم کیا کرسکتی ہے۔ اس کے لئے آئندہ 25 سال کے لئے اہداف طے کریں۔100 سال پہلے بوش ایک جرمن کمپنی کی حیثیت سے ہندوستان آئی تھی، لیکن آج یہ اُتنی ہی ہندوستانی ہے ، جتنی کہ جرمن۔یہ جرمن انجینئرنگ  اور ہندوستانی توانائی کی ایک بڑی مثال ہے۔یہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ ایک بار پھر میں بوش انڈیا کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لئے نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

شکریہ،

بہت بہت شکریہ!

**********

 

ش ح- ح ا–ن ع

U. No.7070


(Release ID: 1838184) Visitor Counter : 106