شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منانے کے لیے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے زیر اہتمام ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ منایا جارہا ہے


پروگرام کا افتتاح راؤ اندر جیت سنگھ نے کیا

Posted On: 28 JUN 2022 8:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28جون 2022 ۔  شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) مختلف سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرکے 27 جون 2022 سے ’’آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)‘‘ ہفتہ منا رہی ہے۔ اس تقریب کے ایک جزو کے طور پر، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کا ایم پی ایل اے ڈی ایس اور آئی پی ایم ڈویژن نے 28 جون 2022 کو این ڈی ایم سی، کنونشن سینٹر، نئی دہلی میں آدھے دن کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

تقریب کا افتتاح اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے معزز وزیر مملکت (آزادانہ چارج) راؤ اندرجیت سنگھ نے کیا۔

پروگرام میں مختصر لائیو پلے، ایم پی ایل اے ڈی ایس اسکیم پر ایک مختصر فلم اور ایک نمائش کے ذریعے پائیدار کمیونٹی اثاثہ جات کی ترقی میں ممبرس آف پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کی متعدد خصوصیات، کردار اور تعاون کو پیش کیا گیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7008



(Release ID: 1837780) Visitor Counter : 104