وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم  14 ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے

Posted On: 21 JUN 2022 3:00PM by PIB Delhi

چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ، وزیراعظم جناب نریندر مودی  23-24 جون 2022 کو چین کی میزبانی میں اور ورچوئل طریقے پر منعقد ہونے وا لی 14 ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے دوران میزبان ممالک کے ساتھ عالمی  ترقی کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرہ بھی  24 جون کو منعقد کیا جائے گا ۔

2۔ برکس  نے ایک ایسے پلیٹ فارم کی شکل ا ختیار کرلی  ہے جہاں ترقی پذیر ممالک  اپنے مشترک مفادات  کے امور پر  تبادلہ خیال اور غور وخوض کرتے ہیں ۔برکس کے رکن ممالک ہمیشہ کثیر فریقی نظام میں اصلاح کے لئے آواز اٹھاتے رہے ہیں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنے والا اور شمولیت والا بنایا جاسکے ۔

3۔14 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے دوران  مختلف شعبوں میں  آپسی تعاون کے موضوع پر تبادلۂ خیال کئے جانے کی توقع ہے ۔ ان شعبہ جات میں   انسداد دہشت گردی، تجارت، صحت، روایتی طریقہ علاج، ماحولیات، سا ئنس اور ٹکنالوجی اور اختراع،  زراعت، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت  اور  بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتیں شامل ہیں ۔ اس کانفرنس میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ، کثیر جہتی نظام کی اصلاح، کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف جنگ  اور عالمی معیشت کی بحالی جیسے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کئے جانے کاامکان ہے ۔

4۔ اس کانفرنس سے قبل ، وزیراعظم  اپنے ریکارڈ شدہ کلیدی خطبہ کے ذریعہ 22 جون 2022 کو برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

*************

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.681



(Release ID: 1836413) Visitor Counter : 107