وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نےانتھونی البانی کو آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی جیت اوران کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 21 MAY 2022 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔21مئی           وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی جیت اور وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر عزت مآب انتھونی البانی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا:

"@AlboMP کو آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی جیت اورآپ کے  بطور وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد! میں اپنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور ہند-بحرالکاہل خطے میں مشترکہ ترجیحات کے لیے کام کرنے کی توقع کرتا ہوں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج )

U-5715



(Release ID: 1827312) Visitor Counter : 108