وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ڈیٹا سونیفیکیشن کے ذریعے یو پی آئی اور ڈجیٹل ادائیگیوں کی کہانی بیان کرنے کے لیے آئی آئی پی کی تعریف کی
Posted On:
13 APR 2022 2:01PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈیٹا سونیفیکیشن کے ذریعے لین دین کی گئی رقم کی آواز کے ذریعے ڈجیٹل ادائیگیوں اور یو پی آئی کے نقطہ نظر کو بیان کرنے کے لیے انڈیا ان پکسلز (آئی آئی پی) کی تعریف کی ہے۔
انڈیا ان پکسلز کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا،
”میں نے اکثر یو پی آئی اور ڈجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں بات کی ہے لیکن آپ نے نقطہ نظر کو مؤثر طریقے سے بیان کرنے کے لیے ڈیٹا سونیفیکیشن کے ذریعے لین دین کی گئی رقم کی آواز کو جس طرح سے استعمال کیا ہے وہ مجھے واقعی میں پسند آیا ہے۔
بے حد دلچسپ، متاثر کن اور واضح طور پر معلوماتی!“
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج
U: 4238
(Release ID: 1816340)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam