وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم، 29 مارچ  کو مدھیہ پردیش  میں پی ایم اے وائی- جی کے  پانچ لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے ‘گرہ پرویشم’ میں شرکت کریں گے


یہ، ملک کے ہر ضرورت مند خاندان کو پکا مکان فراہم کرنے کی، وزیراعظم کی جہت  کے تئیں، ایک اور قدم ہے

प्रविष्टि तिथि: 28 MAR 2022 2:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی، 29 مارچ  کو ، دوپہر ساڑھے  بارہ بجے ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ،مدھیہ پردیش  میں پردھان منتری  آواس یوجنا- گرامین  کے   تقریبا  5  لاکھ 21  ہزار  مستفیدین کے ‘گرہ پرویشم’ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ وزیراعظم کی مسلسل جہت  رہی ہے کہ ملک کے ہر ضرورت مند خاندان کو تمام بنیادی ضروریات کے ساتھ ایک  پکا مکان فراہم کیا جائے ۔ یہ  اس سمت میں ایک اور  واضح قدم ہے۔

 اس تقریب میں روایتی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی، جو پورے مدھیہ پردیش میں نئے مکانات میں شنکھ، چراغ، پھولوں اور  رنگولیوں کے ساتھ منعقد ہوگی۔

مدھیہ پردیش میں پی ایم اے وائی – جی کے نفاذ سے مختلف  منفرد اور  اختراعی اقدامات سامنے آر ہے ہیں، جن میں  راکھ سے بنی  ہوئی اینٹوں کا استعمال  کرنے کے لئے ، خواتین راج مستری سمیت  ہزاروں راج مستریوں کی تربیت کرنا، خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں (ایس ایچ جیز) کو  تعمیراتی مواد  کے لئے قرضے اور  بہتر عمل آوری کے لئے ٹیکنالوجی کا  استعمال  کرنے اور  پروجیکٹوں کی نگرانی فراہم کر کے، با اختیار بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-اع - ق ر)

(28-03-2022)

U-3341


(रिलीज़ आईडी: 1810476) आगंतुक पटल : 152
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam