وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی ہندوستان کی کوششوں میں آج کا دن ایک اہم دن ہے


انہوں نے 12 سے 14 برس تک کی عمر والے نوعمروں اور60 برس سے زیادہ عمر والے تمام افراد پر ٹیکہ لگوانے کے لئے زور دیا

Posted On: 16 MAR 2022 10:12AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے شہریوں کو ٹیکہ لگانے کی ہندوستان کی کوششوں کا ایک اہم دن ہے۔انہوں نے 12 سے 14 برس کی عمر والے نوعمروں اور60 برس سے زیادہ عمر والے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ ٹیکہ لگوائیں۔

اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں، وزیراعظم نے کہا :

‘‘آج ہمارے شہریوں کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کی جانے والی ہندوستانی کوششوں کا ایک اہم دن ہے۔آج سے، 12 سے14 برس تک عمر کے بچے ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کے اہل ہیں اور وہ تمام افراد جن کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے احتیاطی ٹیکے لگائے جانے کے اہل ہیں۔میں ان دونوں گروپ کے افراد  کو ٹیکہ لگوانے کی تاکید کرتا ہوں’’۔

‘‘پوری دنیا کی بہتری کی فکر کے حوالے سے ہندوستان کی اخلاقیات کی پیروی کرتے ہوئے، ہم نے ویکسین میتری پروگرام کے تحت بہت سے ملکوں کے لئے ویکسینیں سپلائی کی ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کی ٹیکہ کاری کی کوششوں میں کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ کو تقویت بخشی ہے’’۔

‘‘آج ہندوستان کے پاس اندرون ملک تیار کردہ بہت سی ویکسینیں ہیں۔ہم نے جانچ پڑتال کے ایک مناسب عمل کے بعد دیگر ویکسینوں کے لئے بھی منظوری دے دی ہے۔اس  ہلاکت خیز عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم بہت اچھی طرح تیار ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ، ہمیں کووڈ عالمی وباء سے متعلق تمام احتیاطی تدبیروں پر عمل کرتے رہنا ہوگا’’۔

 

****************\

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2691


(Release ID: 1806427) Visitor Counter : 211