وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے تھانے اور دیوا کو ملانے والی ریلوے لائنوں کو قوم کیلئے وقف کیا


ممبئی مضافاتی ریلوے کی دو مضافاتی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جن کا یوم پیدائش کل ہے، اپنے خطاب کا آغاز کیا

’’یہ لائنیں ہمیشہ متحرک رہنے والے میٹروپولیٹن شہر ممبئی کے لوگوں کی زندگی آسان بنائیں گی‘‘

’’کوششہے کہ آتم نربھر بھارت کے حق میں ممبئی کے تعاون کے حوالے سے اس کی صلاحیت کو کئی گنا بڑھایا جائے‘‘

’’ہماری خصوصی توجہ ممبئی کے لئے 21 ویں صدی کی بنیادی ساختیاتی تشکیل پر مرکوز ہے‘‘

"کورونا کی عالمی وبا بھی ہندوستانی ریلوے کو اور زیادہ محفوظ، سہل اور جدید بنانے کے حکومت کے ارادوں کے قدم  ڈگمگا نہیں سکی"

"غریب اور متوسط ​​طبقےکےذریعہ استعمال ہونے والے وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری کے سبب ماضی میں ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کشش سے محروم رہا"

تقریباً 620 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اضافی ریلوے لائنیں مضافاتی ٹرین کے نقل و حمل میں لمبی دوری والی ٹرینوں کی ٹرفک سے پڑنے والے خلل کو نمایاں طور پر ختم کر دیں گی

Posted On: 18 FEB 2022 6:43PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تھانے اور دیوا کو ملانے والی دو اضافی ریلوے لائنوں کو قوم کے لئے وقف کیا۔ انہوں نے ممبئی مضافاتی ریلوے کی دو مضافاتی ٹرینوں کو  ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ ریلوے کے مرکزی وزیر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا جن کا یوم پیدائش کل ہے۔ وزیر اعظم نے شیوا جی مہاراج کو ہندوستان کا فخر، پہچان اور ہندوستان کی ثقافت کا محافظ قرار دیا۔

تھانے اور دیوا کو ملانے والی پانچویں اور چھٹی ریل لائن کے حوالے سے اہلِ ممبئی کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لائنیں ہمیشہ متحرک رہنے والے میٹروپولیٹن کے لوگوں کے لئے زندگی میں آسانی پیدا کریں گی۔ وزیر اعظم نے دونوں لائنوں کے چار براہ راست فوائدیوں گنوائے کہ اول لوکل اور ایکسپریس ٹرینوں کے لیے الگ الگ لائنیں ہو گئیں؛ دوئم یہ  کہ دوسری ریاستوں سے آنے والی ٹرینوں کو لوکل ٹرینوں کے گزرنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ سوئم یہ کہ کلیان سے کرلا تک کے سیکشن پر اب میل/ایکسپریس ٹرینیں بغیر کسی رکاوٹ کے دوڑ  سکتی ہیں۔ اور حتمی فائدہ یہ کہ کلوا ممبرا کے مسافر اب ہر اتوار کو رُکاوٹ کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائنیں اور مرکزی ریلوے لائنوں پر 36 نئی لوکل ٹرینیں جو زیادہ تر اے سی ہیں لوکل ٹرینوں کی سہولت کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے رُخ پر مرکزی حکومت کے عزم کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم نے آزاد ہندوستان کی ترقی میں میٹروپولیٹن شہر ممبئی کے حصے کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ اب کوشش یہ ہے کہ ممبئی کی صلاحیت کو اس کے آتم نربھر بھارت کے لیے تعاون کے حوالے سے کئی گنا بڑھایا جائے۔ اسی لیے ہماری خصوصی توجہ ممبئی کے حق می 21ویں صدی کی بنیادی ساختیات کی تشکیل پر ہے۔

ممبئی میں ریل رابطے میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور ممبئی کے مضافاتی ریل نظام کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مضافاتی ممبئی میں اضافی 400 کلومیٹر کا اضافہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور 19 اسٹیشنوںکو جدید سی بی ٹی سی سگنل سسٹم جیسی سہولیات کے ساتھ جدید بنانے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ احمد آباد-ممبئی ہائی اسپیڈ ریل ملک کی ضرورت ہے اور یہ خوابوں کے شہر کے طور پر ممبئی کی شناخت کو مستحکم کرے گی۔ اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کورونا بھی ہندوستانی ریلوے کو زیادہ محفوظ، آسان اور جدید بنانے کے حکومت کے عزم کو ڈگمگا نہیں کر سکی۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے نے مال برداری میں نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس عرصے میں 8 ہزار کلومیٹر ریلوے لائنوں پر بجلی فراہم گی گئی اور 4.5 ہزار کلومیٹر لائن کو ڈبل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران  کسانوں کو کسان ریلوں کے ذریعے ملک بھر کی منڈیوں سے جوڑا گیا تھا۔

بنیادی ساختیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کےتعلق سے نئے ہندُستان کے بدلے ہوئے نقطہ نظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ماضی کے پروجیکٹ منصوبہ بندی سے لے کر عملدرآمد کے مراحل تک ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتے رہے۔ اس کی وجہ سے 21ویں صدی کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری  ناممکن ہو کر رہ گئی تھی،یہی وجہ ہے کہ  پی ایم گتی شکتی پلان وضع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ مرکزی حکومت کے ہر محکمے، ریاستی حکومت کے مقامی اداروں اور نجی شعبے کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا اور یہ مناسب منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے لئے تمام ذمہ داروں کو پہلے سے متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔

جناب مودی نے اس طرز فکر پر اظہار افسوس کیا جو غریبوں اور درمیانی طبقے کے استعمال والے وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری میں حائل ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی سوچ کی وجہ سے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ معیاری نہیں ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ اب ہندوستان اس سوچ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ان اقدامات کا ذکر کیا جو ہندوستانی ریلویز کو نیا  چہرہ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گاندھی نگر اور بھوپال جیسے جدید اسٹیشن تیزی سے ہندوستان ریلویز کی پہچان بن رہے ہیں اور چھ ہزار سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کو وائی فائی سہولت سے جوڑا گیا ہے۔ وندے بھارت گاڑیاں ملک میں ریلوے کو نئی رفتار اور جدید ترین سہولیات مہیا کرارہی ہیں۔ چار سو نئی وندے بھارت ریل گاڑیاں آنے والے برسوں میں قوم کی خدمت میں شروع کی جائیں گی۔

کلیان وسطی ریلوے کا خاص جنکشن ہے ۔ ملک کے شمالی اور جنوبی حصے سے آنے والی ٹریفک کلیان پر ختم ہوتی ہے اور سی ایس ایم ٹی (چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس) کی جانب بڑھتی ہے۔ کلیان اور سی ایس ٹی ایم کے درمیان چارپٹریوں میں سے دو ٹریک سست رفتار کوکل ٹرینوں کے لئے اور دو ٹریک فاسٹ لوکل ، میل ایکسپریس اور مال گاڑیوں کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ مضافاتی اور طویل مسافت والی ریل گاڑیوں کو علیحدہ کرنے کے لئے مزید دو ٹریک بنانے کا منصوبہ ہے۔

****

U.No:1772

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1799415) Visitor Counter : 163