وزیراعظم کا دفتر

بھارت –یواے ای ورچوئل سربراہ کانفرنس

Posted On: 16 FEB 2022 7:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی اور ابوظہبی کے ولیعہد شہزادے اورمتحدہ عرب امارات  (یو اے ای )کے مسلح  افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ، عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان ، 18فروری 2022کو ایک ورچوئل سربراہ کانفرنس کاانعقاد کریں گے ۔ ایک ایسے وقت کہ جب بھارت ، آزادی کے امرت مہوتسو کے طورپر اپنی آزادی کے 75سال کا جشن منارہاہے اوریو اے ای ، اپنے قیام کے 50سال مکمل ہونے کا جشن منارہاہے ، دونوں قائدین کی جانب سے دونوں  ملکوں کے مابین تاریخی اوردوستانہ تعلقات سے متعلق اپنے ویژن کا خاکہ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

دونوں  قائدین ، دوطرفہ اشتراک کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے اورباہمی مفاد کے علاقائی اوربین الاقوامی امورپرغوروخوض کریں گے ۔ حالیہ برسوں میں ،بھارت اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اوردونوں  ملکوں نے  ایک جامع کلیدی ساجھیداری کا آغاز کیاہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 2015، 2018اور2019میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیاتھا جبکہ ابوظہبی کے ولیعہد شہزادے 2016اور 2017میں بھارت آئے تھے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان وزارتی سطح کے دورے بھی جاری ہیں ۔ ان میں 2021میں یو اے ای کے لئے وزیرخارجہ کے تین دور کے اورکامرس اورصنعت کے وزیر کا ایک دورہ بھی شامل ہے ۔

دونوں ملکوں نے کووڈ -19عالمی وباء کے دوران ، حفظات صحت اور خوراک کی یقینی  فراہمی کے اہم شعبوں  میں نزدیکی اشتراک کیاہے ۔ اس کے علاوہ دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اورتوانائی کے شعبے میں تعلقات  بھی مسلسل مستحکم بنے ہوئے ہیں ۔ دونوں فریق، قابل تجدید توانائی ، اسٹارٹ ایس ، فن ٹیک وغیرہ کے نئے شعبوں میں اپنے تعاون میں بھی مزید اضافہ کررہے ہیں ۔بھارت ، دبئی ایکسپو2020 میں سب سے بڑے پویلین میں سے ایک پویلین کا انعقاد کررہاہے ۔

جامع اقتصاد ی ساجھیداری سمجھوتہ (سی ای پی اے ) ، دوطرفہ تعلقات میں ایک بڑی پہل قدمی ہے ۔ سی ای پی اے کے لئے ستمبر 2021میں مذاکرات  کا آغاز ہواتھا اوراب یہ مکمل ہوچکے ہیں ۔ اس سمجھوتے کی بدولت ، بھارت ، یواے ای کے درمیان اقتصادی کاروباری  اورتجارتی روابط اگلی سطح  تک پہنچیں گے ۔ متحدہ عرب امارات ، بھارت کاتیسرا  سب سے بڑا تجارتی ساجھیدارہے اورباہمی تجارت اورسرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ ہونے کی امیدہے ۔

متحدہ عرب امارات  بھارت کے تقریبا 35 لاکھ لوگوں  کی میزبانی کررہاہے ۔ وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے عالمی وباء کے دوران بھارتی برادری کی مدد کرنے کے لئے متحدہ عرب امارت کی  قیاد ت کی ستائش کی ہے ۔ دوسری جانب  متحدہ عرب  امارات کی قیادت بھی اپنے ملک کی ترقی میں بھارتی برادری کے گراں قدر تعاون کی ستائش کرتی ہے ۔ دونوں ملکوں نے عالمی وباء کے دوران 2020 میں ایئرببل سے متعلق  انتظامات پراتفاق کیاتھا ۔ جس کی بدولت کووڈ -19سے درپیش چنوتیوں کے باوجود دونوں  ملکوں کے درمیان لوگوں کی آمدورفت  میں سہولت پیداہوئی ہے ۔

 

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-1752



(Release ID: 1799219) Visitor Counter : 80