وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ میں، یکسر  تبدیلی کے مقصد سے شہری ترقیات کو جِلا دینے   کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

Posted On: 01 FEB 2022 1:17PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 23-2022 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے شہری علاقے کی پالیسی ، صلاحیت سازی، منصوبہ بندی، نفاذ اور حکمرانی  کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کے لئے معروف شہری منصوبہ سازوں، شہری ماہرین اقتصادیات اور اداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تاکہ شہری           ترقیات کے تعلق یکسر تبدیلی لائی جا سکے۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی کے عمومی اپروچ کو جاری نہیں رکھا جا سکتا، کیونکہ بھارت کے  @100 پر پہنچنے تک ہماری تقریبا نصف آبادی شہری علاقوں میں رہنے لگے گی۔ اس کی تیاری کےلئے منظم شہری ترقی اہم ہے۔ اس سے ملک کی اقتصادی صلاحیتوں کا استعمال کیا جا سکے گا، جس میں  آبادی سے متعلق فوائد کے لئے روزی روٹی کمانے کے مواقع بھی آتے ہیں۔ اس کے لئے ایک طرف جہاں ہمیں میگا    سیٹیز کو پروان چڑھانے، قرب و جوار کے علاقوں کو اقتصادی ترقی کے موجودہ مراکز کی شکل میں فروغ دینے کی ضرورت ہے، وہیں دوسری طرف ہمیں ٹیئر-2 اور ٹیئر -3 شہروں میں سہولتیں بہم پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اپنے شہروں کو زندگی کے طویل سفر کے مرکز کی شکل میں دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین اور نوجوانوں  سمیت سبھی کے لئے مواقع دستیاب ہوں۔  

*************

(ش ح۔ م م ۔ ک ا)

U. No. 947


(Release ID: 1794321) Visitor Counter : 293