وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم، 28  دسمبر 2021  بروز منگل آئی آئی ٹی کانپور کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے


انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور ، دیگر  آئی آئی ٹیز  کے طلباء  اور  آئی آئی ٹی کے سابق  طلباء سے  اپیل کی کہ وہ  وزیراعظم کی تقریر کے لئے خیالات شیئر کریں

Posted On: 22 DEC 2021 10:17AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 28  دسمبر 2021  بروز منگل آئی آئی ٹی کانپور کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی  نے آئی آئی ٹی کانپور ، دیگر  آئی آئی ٹیز  کے طلباء  اور  دنیا بھر میں پھیلے آئی آئی ٹی کے سابق  طلباء کے وسیع  نیٹ ورک  سے  اپیل کی کہ وہ  وزیراعظم کی تقریر کے لئے خیالات شیئر کریں۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا :

’’اس ماہ کی 28  تاریخ کو  آئی آئی ٹی کانپور میں جلسہ تقسیم اسناد  سے خطاب کرنے کے لئے میں منتظر ہوں۔ یہ ایک شاندار ادارہ ہے، جس  نے سائنس اور اختراع  کے لئے  قابل قدر  خدمات انجام دی ہیں۔

سبھی سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنے خیالات شیئر کریں‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-  اگ - ق ر)

U-14639


(Release ID: 1784089) Visitor Counter : 201