وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 3 نومبر کو کم ٹیکہ کاری والے اضلاع کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے
Posted On:
31 OCT 2021 1:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 31 اکتوبر جی – 20 چوٹی کانفرنس اور کوپ 26 میں شرکت کر کے ملک واپس آنے کے فوراً بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان اضلاع کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کریں گے جہاں ٹیکہ کاری کم ہوئی ہے۔
میٹنگ میں وہ اضلاع شامل ہوں گے جہاں 50 فیصد سے کم کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور ویکسین کی دوسری خوراک کا کوریج کم ہے۔ وزیر اعظم جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ اور دیگر ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جن اضلاع میں ٹیکہ کاری کم ہوئی ہے۔ اس موقع پر ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-12383
(Release ID: 1768095)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam