وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یو پی ایس سی سیول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
25 SEP 2021 4:42AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 ستمبر 2021:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یو پی ایس سی سیول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛
’’یو پی ایس سی سیول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد۔ عوامی خدمت کے شعبے میں ایک دلچسپ اور تسلی بخش کرئیر آپ کا منتظر ہے۔
جنہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے وہ ہمارے ملک کے سفر کے اہم دور میں کلیدی انتظامی ذمہ داری نبھائیں گے۔
وہ نوجوان دوست جو یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ، آپ بہت باصلاحیت ہیں۔ کوشش کے مزید مواقع آپ کے منتظر ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، بھارت متنوع مواقع کا حامل ملک ہے جن میں قسمت آزمائی کی جا سکتی ہے۔ جو کام بھی آپ کریں اس کے لئے نیک ترین خواہشات۔‘‘
***
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9379
(Release ID: 1757955)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam