وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت ’آئیکونک ویک‘ کا افتتاح کریں گے


مائیکروسائٹ، ای-بکس اور ثقافتی پروگرام: جن بھاگیداری کے اجتماعی جذبے کے تحت  منعقد کئے جائیں گے

دستاویزی فلموں کے ساتھ ساتھ شو ’’نئے بھارت کا نیا سفر‘‘ بھی ڈی ڈی نیٹورک کے ذریعے نشر کیا جائے گا

فلم میلوں کے دوران عمدہ حب الوطنی پر مبنی/ کلاسک فلمیں دکھائی جائیں گی

نوجوان ناظرین کو جوڑنے کے لئے سوشل میڈیا پر انٹرایکٹیو ایکٹیوٹیز، سوال جواب اور مسابقے منعقد کئے جائیں گے

Posted On: 22 AUG 2021 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/اگست 2021 ۔ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت اپنے ’آئیکونک ویک‘ تقریب کے تحت 23 سے 29 اگست 2021 تک ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لئے متعدد بہترین پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ایک شاندار تقریب میں اس کا افتتاح کریں گے، جس میں ’’جن بھاگیداری اور جن آندولن‘‘ کے جذبے کے تحت ملک بھر سے لوگوں کی شراکت داری راغب کی جائے گی۔ اس کا مقصد وسیع آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے توسط سے نئے بھارت کے لاثانی سفر کو دکھانا اور جنگ آزادی کے ’گمنام ہیروز‘ سمیت مجاہدین آزادی کے گراں قدر تعاون کا جشن منانا ہے۔

سینرجسٹک تقریبات کے اہم پہلوؤں میں سے ایک ثقافتی پروگراموں، نکڑ ناٹک اور ٹیلی ویژن پروگراموں جیسے روایتی وسائل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل/ سوشل میڈیا کے جدید ذرائع سے سبھی جگہ رسائی ممکن ہے۔ آل انڈیا ریڈیو کا یومیہ کیپسول ’’آزادی کا سفر، آکاش وانی کے ساتھ‘‘ مختلف ریاستوں کے اطلاعات و رابطہ عامہ کے ڈائریکٹوریٹ اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے علاقائی دفاتر کے معاونت پر مبنی کوششوں کے توسط سے بھارت بھر کے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچے گا۔ آل انڈیا ریڈیو کے نیٹ ورک کے ذریعے خصوصی پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا، ان میں دھروہر (مجاہدین  آزادی کی تقاریر)، نشان (75 اہم تاریخی مقامات کی نمائش کی جانی ہے)، اور اپراجیتا (خاتون لیڈران) شامل ہیں۔ دور درشن کے نیٹ ورک پر چل رہے گمنام ہیروز اور جنگ آزادی پر مشتمل یومیہ خصوصی نیوز کیپسول کے علاوہ ’’نئے بھارت کا نیا سفر‘‘ اور ’’جرنی آف نیو انڈیا‘‘ کے تحت علاقائی پروگراموں کو نشر کرے گا، جس میں ڈپلومیسی، ڈیجیٹل بھارت، قانون سازی سے متعلق اصلاحات وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

اس خصوصی ہفتہ کی اہم خصوصیت عمدہ فلموں کی نمائش ہوگی۔ دوردرشن نیٹ ورک ’’نیتاجی‘‘، ’’دیسی ریاستوں کا انضمام‘‘ وغیرہ جیسی دستاویزی فلموں کے ایک سلسلے کی نمائش کرے گا۔ اس دوران ’’رازی‘‘ جیسی مقبول بھارتی فلم بھی نشر کی جائے گی۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم www.cinemasofindia.com پر ایک فلم فیسٹول کا بھی انعقاد کررہا ہے، جس میں ایک خاص طرح سے تیار کئے گئے فلموں کے گروپ میں ’’آئی لینڈ سٹی‘‘، ’’کراسنگ برج‘‘ وغیرہ جیسی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ دیگر باعث کشش چیزوں میں فلم کے طلباء اور پرامنگ لوگوں کے لئے ایک آن لائن انٹر ایکٹیو سیشن شامل ہے۔ این ایف ڈی سی اور فلم ڈویژن کے ذریعے ’’فلم سازی میں تکنیکی پیش رفت‘‘ پر ایک ویبینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

فلم ڈویژن کے ذریعے جوش میں اضافہ کے لئے ’’انڈیا@75: پیش رفت کا سفر‘‘ اور ’’انڈیا @75: بھارت کی علامات‘‘ جیسی دیگر آن لائن فلم تقریبات کا ایک سلسلہ 23 سے 25 اگست 2021 اور 26 سے 28 اگست 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹول (ڈی ایف ایف) بھارت میں دیگر ملکوں کے مختلف سفارت خانوں میں فلموں کی اسکریننگ کے لئے وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ این ایف اے آئی 23 سے 29 اگست 2021 تک این ایف اے آئی کی ویب سائٹ پر سنیما کے بارے میں ورچول طریقے سے لائیو فلم پوسٹر نمائش سے ناظرین کو مسحور کرے گا۔

بیورو آف آؤٹ ریچ اینڈ کمیونی کیشن (بی او سی) ملک بھر میں نکڑ ناٹکوں، اسکٹس، میجک شوز، کٹھ پتلی، فوک ریسائیٹل کے توسط سے آر او بی کے ذریعے 50 سے زیادہ مربوط مواصلاتی و آؤٹ ریچ پروگراموں اور سانگ اینڈ ڈراما ڈویژن کے ذریعے 1000 سے زیادہ  پی آر ٹی (پرائیویٹ رجسٹرڈ ٹروپ) کے توسط سے لوگوں تک پہنچے گا۔ اس کے علاوہ بی او سی ’میکنگ آف دی کانسٹی ٹیوشن‘ پر ایک ای بک کا اجرا کرے گا، جو اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ پرجوش  قارئین بھارت بھر میں پبلی کیشن ڈویژن کی بک گیلری میں متعلقہ موضوعات پر اطلاعاتی اور دلچسپ کتابیں حاصل کرسکتے ہیں۔

نوجوان ناظرین جنگ آزادی اور نیو انڈیا کی آڈیو – ویژول جھلکیوں کے ساتھ ساتھ وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انٹر ایکٹیو ایکٹیوٹیز، کوئیز اور مسابقوں کا بھی لطف لے سکتے ہیں۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت اس اہم ہفتے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے شاندار تقریب منائی جائے گی، جو ایک نوجوان، نئے اور شاندار بھارت کی امنگوں اور خوابوں کے ساتھ ماضی کے جنگ آزادی کی قدروں اور افتخار کے امتزاج کو دکھائے گا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8188

 



(Release ID: 1748120) Visitor Counter : 282