وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مائی گوو کے 7 سال مکمل ہونے پر مائی گوو کے رضاکاروں اور معاونین کی ستائش کی

Posted On: 26 JUL 2021 6:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  26/جولائی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مائی گوو کے ان رضاکاروں اور معاونین کی ستائش کی ہے جنھوں نے اپنے تعاون سے اس پلیٹ فارم کو مالا مال  کیا۔

مائی گوو انڈیا کے ایک ٹوئیٹ پر ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’مائی گوو شراکت پر مبنی حکمرانی کی ایک مؤثر مثال کی شکل میں نمایاں ہوکر سامنے آیا ہے اور ہماری یوا شکتی کو ایک آواز دے رہا ہے۔

آج جب ہم #7YearsOfMyGov (مائی گوو کے 7 سال) منارہے ہیں، میں ان رضاکاروں اور معاونین کی ستائش کرتا ہوں جنھوں نے اپنے تعاون سے اس پلیٹ فارم کو مالامال کیا ہے۔‘‘

 

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7041



(Release ID: 1739196) Visitor Counter : 175