صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں پچھلے24 گھنٹے میں 48,332نئے معاملے درج کئے گئے، یہ تعداد 70دنوں کے بعد سب سے کم


کووڈ -19 کے مثبت معاملے مزید گھٹ کر 11لاکھ سے کم ہوئے، ایسا 63دنوں کے بعد ہوا

لگاتار 30ویں دن بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد روزانہ کے نئے معاملوں کی تعداد سے زیادہ

صحت یابی کی شرح بڑھ کر 95.07فیصد ہوئی

روزانہ متاثر ہونے والوں کی شرح 4.39فیصد، لگاتار 19ویں دن 10 فیصد سے کم

Posted On: 12 JUN 2021 11:36AM by PIB Delhi

ہندوستان میں کووڈ-19 کے روزانہ کے نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں ملک میں 84,332نئے معاملے درج کئے گئے۔مسلسل 5ویں دن ملک میں کووڈ-19کے نئے معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم درج کی گئی۔ یہ مرکز اور ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے تعاون سے کی جارہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

04.jpg

 

ہندوستان میں کووڈ-19کے مثبت معاملوں کی تعداد مسلسل گھٹ رہی ہے۔ مثبت معاملوں کی تعداد کم ہوکر آج 10,80,690ہوگئی ۔ مسلسل 12ویں یہ تعداد 20لاکھ سے کم ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں مثبت معاملوں کی تعداد میں کل 40,981کی کمی آئی ہے۔یہ اب ملک کے کل کووڈ متاثرہ معاملوں کا صرف 3.68فیصد ہے۔

 

05.jpg

 

ساتھ ہی لگاتار 30ویں دن ہندوستان میں بیماری سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی روزانہ کی تعداد کووڈ-19کے روزانہ کے نئے معاملوں سے زیادہ ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں بیماری سے 1,21,311لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹے میں روزانہ کے نئے معاملوں کے مقابلے میں بیماری سے 36,979سےزیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

06.jpg

 

ہندوستان میں وباء کے شروع ہونے کے بعد سے پہلے ہی کل 2,79,11,384لوگ کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں بیماری سے کل1,21,311لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح بھی بہتر ہوکر 95.07فیصد ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

 

07.jpg

 

ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹےمیں کل 19,20,477جانچ ہوئی، جس کے ساتھ اب تک ہوئی جانچ کی کل تعداد 37.62کروڑ سے زیادہ(37,62,32,162)ہے۔

جہاں ایک طرف پورے ملک میں کووڈ کی جانچ میں اضافہ ہوا ہے، وہیں دوسری طرف ہفتہ واری مثبت شرح ہونے والوں کی شرح بھی مسلسل گھٹ رہی ہے۔ہفتہ واری مثبت ہونے والوں کی شرح اس وقت 4.94فیصد ہے، جبکہ روزانہ کی مثبت شرح آج 4.39فیصد ہوگئی ہے۔ یہ مسلسل 19 دنوں سے 10 فیصد سے کم بنی ہوئی ہے۔

 

09.jpg

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج ملک میں کووڈ-19 کے ٹیکے کی دی جاچکی خوراک کی مجموعی تعداد تقریباً 25کروڑ ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 34,33,763خوراک دی گئی۔

عبوری رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے تک 34,64,228سیشن میں کووڈ-19کے ٹیکے کی کل 24,96,00,304خوراک دی جاچکی ہے۔

اس میں یہ شامل ہیں:

 

صحت خدمات سے متعلق ملازمین

پہلی خوراک

1,00,35,262

دوسری خوراک

69,47,565

فرنٹ لائن ورکرز

پہلی خوراک

1,66,36,247

دوسری خوراک

88,12,574

عمر زمرہ 44-18سال

پہلی خوراک

3,81,21,531

دوسری خوراک

5,61,503

عمر زمرہ 60-45سال

پہلی خوراک

7,47,06,979

دوسری خوراک

1,18,31,770

60سال سے زیادہ

پہلی خوراک

6,21,90,130

دوسری خوراک

1,97,56,743

میزان

24,96,00,304

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5384)



(Release ID: 1726583) Visitor Counter : 180