صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

یومیہ ری کووری مسلسل چھٹے دن یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ


مسلسل تیسرے دن  نئے معاملوں کی تعداد  تین لاکھ سے کم

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی  جو ایک عالمی ریکارڈ ہے

یومیہ پازیٹیوٹی شرح گر کر 13.31 فیصد ہوئی

ابھی تک  18سے44 سال کی عمر کے 64 لاکھ سے زیادہ فیض یافتگان کو ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 19 MAY 2021 12:28PM by PIB Delhi

بھارت کی یومیہ ری کووری کی تعداد مسلسل چھٹے دن یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ رہی ہے۔ پچھلے  24 گھنٹے کے دوران 389851 ری کووری درج کی گئی ہے۔

بھارت کی کل ری کووری کی تعداد آج 21986363 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی ری کووری کی شرح اور زیادہ بڑھ کر 86.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ نئی ری کووری کے 74.94 فیصد میں دس ریاستوں کی حصہ داری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RFTS.jpg

مثبت رجحان جاری رکھتے ہوئے بھارت نے مسلسل تیسرے دن یومیہ نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے کم درج کرائی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 267334 یومیہ نئے معاملے درج کرائے گئے ۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ، دس ریاستوں نے نئے معاملوں کے 74.46 فیصد معاملے درج کرائے  ہیں۔ تمل ناڈو نے 33059 کے ساتھ سب سے زیادہ نئے یومیہ معاملے درج کرائے جبکہ 31337 نئے معاملوں کے ساتھ کیرالہ دوسرے مقام پر رہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022JX0.jpg

دوسرے مورچے پر ، بھارت کے کل سرگرم معاملے گر کر آج 3226719 پر آگئے ۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 127046 معاملوں کی نیٹ گراوٹ دیکھی گئی۔

اب یہ ملک  کے کل سرگرم معاملوں کا 12.66 فیصد ہے ۔

ملک کے کل سرگرم معاملوں کے 69.02 فیصد میں آٹھ ریاستوں کی حصہ داری ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PJGU.jpg

مندرجہ ذیل گراف پچھلے ایک ماہ کے دوران سرگرم معاملوں  ٹریجکٹری ظاہر کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042HY0.jpg

پچھلے 24 گھنٹےکے دوران 20 لاکھ سے زیادہ جانچ کی گئی  (بھارت میں ایک دن میں کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ جانچ)، جبکہ یومیہ  پازیٹیویٹی شرح گر کر 13.31 فیصد پر آگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 20.08 لاکھ جانچ کی گئیں جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RZ8Y.jpg

ابھی تک ملک میں 32 کروڑ سے زیادہ جانچ کی جاچکی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006K5D5.jpg

مندرجہ ذیل گراف بھارت میں کئی گئی جانچ کی بڑھتی ٹریجکٹری کو ظاہر کرتا ہے۔ کل پازیٹیویٹی شرح اب 7.96 فیصد رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007U9W3.jpg

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے تحت ملک میں لگائے گئے کووڈ-19 ٹیکوں کی کل تعداد آج 18.58 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

آج صبح سات بجے کی آخری رپورٹ کے مطابق 2710934 سیشن کے ذریعہ کل ملاکر 185809302 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ان میں 9673684 ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں جنہوں نے پہلی خوراک لی ہےجبکہ 6659125 ایچ سی ڈبلیو نے دوسری خوراک لی ہے۔ 14569669 ایف ایل ڈبلیو (پہلی خوراک ) 8236515 ایف ایل ڈبلیو (دوسری خوراک) 18 سے 44 سال عمر کے 6477443 فیض یافتگان نے پہلی خوراک ، 45 سے 60 کی عمر کے بیچ کے 58046339 فیض یافتگان نے پہلی خوراک اور 9351036 فیض یافتگان نے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔ 60 سے زیادہ عمر کے 54816767 فیض یافتگان نے پہلی خوراک اور 17978724 فیض یافتگان نے دوسری خوارک حاصل کی ہے۔

ایچ  سی  ڈبلیو

پہلی ڈوز

96,73,684

دوسری ڈوز

66,59,125

ایف ایل  ڈبلیو

پہلی ڈوز

1,45,69,669

دوسری ڈوز

82,36,515

18 سے 45 سال  کی عمر  کا گروپ

پہلی ڈوز

64,77,443

45 سے 60 سال  کی عمر  کا گروپ

پہلی ڈوز

5,80,46,339

دوسری ڈوز

93,51,036

60 سال سے زیادہ

پہلی ڈوز

5,48,16,767

دوسری ڈوز

1,79,78,724

میزان

18,58,09,302

 

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

19-05-2021

(U: 4628)

 

 

 


(Release ID: 1720147) Visitor Counter : 229