کابینہ

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور ایڈمنیسٹریٹیو کونسل فار ایکومک ڈیفنس آف برازیل (سی اے ڈی ای) کے درمیان مفاہمت نامہ

Posted On: 20 APR 2021 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20   اپریل 2021،           وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور ایڈمنیسٹریٹیو کونسل فار ایکومک ڈیفنس آف برازیل (سی اے ڈی ای) کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی ہے ۔

کمپٹیشن ایکٹ 2002 دفعہ 18  سی سی آئی کو اس کی اجازت دیتی ہے کہ وہ  قانون کے تحت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے یا اپنے کاموں کے انجام دینے کے مقصد سے  کسی بیرونی ملک کی  کسی ایجنسی کے ساتھ  مفاہمت نامہ یا  سمجھوتہ کرسکتا ہے۔

اس کے مطابق سی سی آئی نے  درج ذیل چھ مفاہمت نامے کئے:

  • فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی)  اور ڈپارٹمنٹ آف جسٹس (ڈی او جے)، امریکہ
  • ڈائرکٹر جنرل کمپٹیشن، یوروپی یونین
  • فیڈرل اینٹی مونو پولی سروس ، روس
  • آسٹریلین کمپٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن
  • کمپٹیشن بیورو، کناڈا اور
  • برکس کمپٹیشن اتھارٹیز

موجودہ تجویز کا تعلق  سی سی آئی  اور سی اے ڈی ای کے درمیان  اسی طرح کے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3849

                          



(Release ID: 1713054) Visitor Counter : 197