وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیشانند گری جی سے فون پر بات کی
دو شاہی اسنان کے بعد کمبھ کو اب علامتی رکھنے کی درخواست
سنتوں کی صحت کے بارے میں جانکاری لی
Posted On:
17 APR 2021 9:25AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،17 اپریل، 2021 /
وزیراعظم نریندر مودی نے آچاریہ مہا منڈلیشور ہ پوجیہ سوامی اودھیشانند گری جی سے فون پر بات چیت کی اور سبھی سنتوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انھوں نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لئے سنت سماج کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے درخواست کی کہ دو شاہی اسنا ن ہوچکے ہیں اس لئے کنبھ کو اب علامتی رکھا جائے۔ اس سے وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں تقویت حاصل ہوگی۔
آچاریہ مہامنڈلیشور پوجیہ سوامی اودھیشانند گری جی نے وزیراعظم کی درخواست کا احترام کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور عقیدتمندوں سے کہا ہے کہ کو وڈ کی صورتحال کے پیش نظرکثیر تعداد میں اسنان کے لئے نہ آئیں اور کووڈ ضابطوں پر عمل کریں۔
*****
U NO: 3783
(Release ID: 1712401)
Visitor Counter : 225
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada