صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں تقریباََ آٹھ کروڑلوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے


آٹھ ریاستیں لگاتار روزانہ نئے کیسوں میں اضافے کی اطلاع دے رہی ہیں

پندرہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں قومی اوسط کے مقابلے جانچ کی شرح فی ملین کم پائی گئی ہے

Posted On: 05 APR 2021 11:48AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05 اپریل 2021: کووڈ-19سے نمٹنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے اور ملک میں اب تک مجموعی طور پر سات کروڑ90  لاکھ لوگوں کو کووڈ -19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق  1231148 سیشنز کے ذریعہ 79105163 ٹیکے لگائے گئے ۔ ان میں  9009353 ایچ سی ڈبلیو ( پہلاڈوز) ،5343493ایچ سی ڈبلیو (دوسرا ڈوز)، 9737850 ایف ایل ڈبلیو (پہلاڈوز ) اور 4133961 ایف ایل ڈبلیو (دوسرا ڈوز ) اور  49931635 ( پہلا ڈوز) اور  948871(دوسرا ڈوز ) شامل ہے جو 45 سےزیادہ عمر کے مستفیدین کو دیا گیا ہے۔

 

 

ایچ سی ڈبلیو

ایف ایل ڈبلیو

45سا ل سے زیادہ عمر کے لوگ

میزان

پہلاڈوز

دوسراڈوز

پہلاڈوز

دوسراڈوز

پہلاڈوز

دوسرا ڈوز

90,09,353

53,43,493

97,37,850

41,33,961

4,99,31,635

9,48,871

7,91,05,163

 

ٹیکہ کاری مہم کے 79ویں دن کے مطابق (4اپریل 2021) 1638464 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے 1540676 مستفیدین کو پہلے ڈوز کے لئے 21508 سیشن میں ٹیکے لگائے گئے اور ویکسین کا دوسرا ڈوز 97788 مستفیدین کو دیا گیا۔

تاریخ 4اپریل 2021

ایس سی ڈبلیو ایس

ایف  ایل  ڈبلیوایس

45سال سے زیادہ عمر کے لوگ

کل حصولیابی

پہلاڈوز

دوسراڈوز

پہلاڈوز

دوسرا ڈوز

پہلاڈوز

دوسرا ڈوز

پہلاڈوز

دوسراڈوز

1,470

9,461

2,665

16,547

15,36,541

71,780

15,40,676

97,788

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب تک مجموعی ٹیکے کا 60فیصدآٹھ ریاستوں کو دیا گیاہے۔

ہندوستان میں یومیہ نئے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔گیارہ لاکھ سے زیادہ(103558)

 نئے کیسز پچھلے 24 گھنٹے میں درج  کئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر ،چھتیس گڑھ ، کرناٹک، اترپردیش ، دلی ، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور پنجاب سمیت آٹھ ریاستوں میں یومیہ کووڈ کے نئے معاملوں  میں تیزی سے اضافے کو پیش کیا گیا ہے۔ان آٹھ ریاستوں میں  81.90فیصدنئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں یومیہ نئے کیسز سب سے زیادہ سامنے آئے ہیں ، وہاں اس وقت 57074  (55.11فیصد) نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔اس کے بعدچھتیس گڑھ میں  5250 جبکہ کرناٹک میں  4553 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

12ریاستوں میں  جنہیں  دکھایا گیا ہے ، یومیہ نئے کیسوں  میں  اضافے کو پیش کیا جارہا ہے۔

ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی  کل تعداد 741830 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب  ملک میں  کل  پازیٹو کیسوں کا  5.89 فیصد ہے ۔گزشتہ  24  گھنٹے میں  کل زیر علاج مریضوں کی تعداد  50233 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک کے کل زیر علاج مریضوں کا75.88فیصد مہاراشٹر ، کرناٹک،چھتیس گڑھ ، کیرالہ اور پنجاب میں  ہے۔ ملک کے کل زیر علاج مریضوں  کا تقریباََ 58.23فیصد صرف مہاراشٹر میں ہے۔

پندرہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں180449 کے  قومی اوسط کے مقابلے جانچ کی شرح  فی ملین کم پائی گئی ہے۔

آج ہندوستام میں مجموعی طورپر 11682136 لوگ  شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ صحتیابی کی قومی شرح  92.8فیصد ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں  52847 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ  24  گھنٹے کے دوران 478 افراد کی اموات کی اطلاع ہے۔

آٹھ ریاستوںمیں کووڈ سے ہونےوالی  اموات کافیصد   84.52 ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  222 اموات ہوئیں  اس کے بعد پنجاب میں  یومیہ 51   افراد کی موت ہوئی۔

پچھلے  24  گھنٹے کے دوران بارہ ریاستوں  /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ نے کووڈ  -19سے متعلق اموات کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔  ان ریاستوں  میں  پڈوچیری ، لداخ ،دادر ناگر حویلی، ڈی این ڈی  ،ناگالینڈ ، میگھالیہ، منی  پور ، تریپورہ ،سکم ،لکشدیپ ، میزورم ، انڈمان نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔

*************

 

ش ح۔ایس ۔رم

(01-04-2021)

U- 3381


(Release ID: 1709622) Visitor Counter : 283