صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں  کووڈ  کے فعال معاملوں میں تیزی سے کمی؛ موجودہ تعداد  آج 1.35  لاکھ


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  4  ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کسی بھی نئے معاملے کی اطلاع نہیں

75لاکھ سے زیادہ  لوگوں کو، کووڈ – 19  کے ٹیکے لگائے گئے

بھارت 7 ملین لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا پہلا ملک بنا

Posted On: 12 FEB 2021 10:53AM by PIB Delhi

ملک میں کُل فعال معاملوں کی تعداد میں  تیزی سے کمی آئی ہے اور  موجودہ تعداد  نیچے  گر کر آج  1.35 لاکھ  (135926)  رہی۔

ملک میں اس وقت کُل مثبت معاملوں کی تعداد  کُل معاملوں کا 1.25  فیصد ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں  دن بدن  فعال معاملوں کی  تعداد میں لگاتار کمی  دیکھنے کو ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018SFS.jpg

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران بھارت  میں  اگر نئے معاملوں کو  ریاستوں میں تقسیم کیا جائے تو صرف ایک ریاست میں  ایک ہزار سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں، جب کہ  بقیہ ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ہزار سے کم  نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ 4  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  کوئی نیا معاملہ  درج نہیں کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں ؍ مرکز کےزیر انتظام علاقوں  کے نام ہیں، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لداخ، تریپورہ اور  انڈمان ونکوبار جزائر۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00205ZR.jpg

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  یومیہ اموات کی  تقسیم سے بھی  یومیہ اموات  تعداد میں  کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  18  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  کوئی نئی موت درج نہیں کی گئی ہے۔ 13  ریاستوں  ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  1-5  نئی  اموات درج کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZSZH.jpg

ملک میں  گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  نئے تصدیق شدہ  9309 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اسی مدت میں  15858  نئے  لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

 قومی سطح پر  صحت یابی کی شرح  (97.32 فیصد) اب بھی  عالمی  سطح پر سب سے زیادہ بنی ہوئی ہے۔ صحت یابیوں کی تعداد  مسلسل  زیادہ ہونے کی وجہ سے  ملک گیر صحت یابی کی شرح  میں  لگا تار بہتری آرہی ہے۔

کُل  صحت یابیوں کی تعداد  10589230 ہے۔ فعال معاملوں اور صحت یابی کے معاملوں کے درمیان کا فرق  لگا تار بڑھ رہا ہے اور یہ  اس وقت  10453304  ہے۔

12فروری 2021  کو  صبح 8 بجے  تک  75  لاکھ سے زیادہ  (7505010)  افراد کو  پورے ملک میں  کووڈ – 19  کے ٹیکے  لگائے جا چکے ہیں۔

نمبر شمار

 ریاستیں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے

 ٹیکہ لگائے گئے لوگوں کی تعداد

1

انڈمان ونکوبار جزائر

3,454

2

آندھراپردیش

3,43,813

3

اروناچل پردیش

14,322

4

آسام

1,17,607

5

بہار

4,48,903

6

چنڈی گڑھ

7,374

7

چھتیس گڑھ

2,33,126

8

دادر اور نگر حویلی

2,698

9

دمن اور دیو

1,030

10

دہلی

1,62,596

11

گوا

11,391

12

گجرات

6,45,439

13

ہریانہ

1,90,390

14

ہماچل پردیش

72,191

15

جموں وکشمیر

93,570

16

جھارکھنڈ

1,74,080

17

کرناٹک

4,77,005

18

کیرالہ

3,33,560

19

لداخ

2,761

20

لکشدیپ

920

21

مدھیہ پردیش

4,87,271

22

مہاراشٹر

6,08,573

23

منی پور

15,944

24

میگھالیہ

11,642

25

میزورم

11,046

26

ناگالینڈ

8,371

27

اڈیشہ

3,83,023

28

پڈوچیری

4,780

29

پنجاب

97,668

30

راجستھا ن

5,90,990

31

سکم

8,316

32

تمل ناڈو

2,11,762

33

تلنگانہ

2,70,615

34

تریپورہ

59,438

35

اترپردیش

7,63,421

36

اترا کھنڈ

97,618

37

مغربی بنگال

4,53,303

38

متفرق

84,999

میزان

75,05,010

مجموعی طور پر جن  7505010 افراد کو اب تک ٹیکہ  کی خوراک دی جا چکی ہے، ان میں  5814976  طبی ملازمین  (ایچ سی ڈبلیو) اور  1690034 صف اول کے کارکن (ایف ایل ڈبلیو) ہیں۔ اب تک  ٹیکے کے  154370 اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔ ٹیکہ کاری  کے معاملے میں 70  لاکھ  (7ملین) کے نشان کو تیزی  سے پار کرنے والا  بھارت  پہلا ملک بن گیا ہے۔

ٹیکہ کاری مہم  کے  27  ویں دن  ( 11 فروری 2021) 11314اجلاس کے دوران  487896 لوگوں کو  (ایچ سی ڈبلیو – 109748 اور  ایف ایل ڈبلیو – 378148)  ٹیکے لگائے گئے۔

روز بروز   ٹیکہ کاری سے  مستفید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے۔

10  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  69 فیصد  افراد کو  ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اکیلے اتر پردیش میں  یہ تعداد  کُل مستفیدین   کی تعداد  10.2  فیصد  (763421)  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004563A.jpg

 

نئی صحت یابیوں  کے 86.89  فیصد معاملے  6  ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں نئے صحت یاب ہونے والوں کی  سب سے زیادہ  تعداد (6107) درج کی گئی ہے، جس کے بعد  کیرالہ  (5692) اور  چھتیس گڑھ (848) میں سب سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050CZW.jpg

نئے معاملوں میں سے 79.87 فیصد  6  ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ  یعنی  5281 نئے معاملے  درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد  مہاراشٹر میں 652  اور تمل ناڈو میں 481  نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006E91D.jpg

گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران 87  لوگوں  کے مرنے کی  اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 75.86  فیصد  6  ریاستوں میں  درج ہوئی ہے۔

مہاراشٹر میں مرنے والوں کی تعداد  سب سے زیادہ ہے، جہاں پر موت کے 25 معاملے  سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں یومیہ  اموات کی  تعداد 16  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007X8ZQ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ق ت۔  ق ر

U.NO. 1449

 



(Release ID: 1697314) Visitor Counter : 187