صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

19 دن میں کووڈ-19 کے خلاف تقریبا 4.5 ملین مستفیدین کو ٹیکے لگائے گئے


ہندوستان نے محض 18 دن میں 4 ملین مستفیدین کی  تیزی سے ٹیکہ کاری  کا ریکارڈ قائم کیا

مثبت معاملوں میں تیزی سے  کمی آرہی ہے اور اب یہ تعداد محض1.55 لاکھ رہ گئی ہے

Posted On: 04 FEB 2021 11:27AM by PIB Delhi

عالمی وبا کے خلاف اپنی جنگ میں ہندوستان نے ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ محض 19 دنوں میں تقریبا 4.5 ملین (4449552) مستفیدین کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

ہندوستان تیزی سے محض 18 دن میں 4 ملین لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا ملک بن گیا ہے۔ بہت سے ملکوں نے اس ہدف تک پہنچنے میں 65 دن لگادیے۔ قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان نے اپنی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16 جنوری 2021 سے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001129F.jpg

 

ہر روز مستفیدین کے ویکسی نیشن  میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GRIF.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 8041 مرحلوں میں 310604 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک 84617 سیشن  پورے ہوچکے ہیں۔

 

نمبر شمار

ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کی تعداد

1

جزائر انڈوبار و نکوبار

2,772

     

2

آندھرا پردیش

2,15,171

     

3

اروناچل پردیش

9,846

     

4

آسام

43,607

     

5

بہار

2,64,097

     

6

چنڈی گڑھ

4,399

     

7

چھتیس گڑھ

1,01,564

     

8

دادر اور ناگر حویلی

926

     

9

دمن اور دیو

561

     

10

دہلی

81,433

     

11

گوا

6,326

     

12

گجرات

3,11,251

     

13

ہریانہ

1,29,866

     

14

ہماچل پردیش

43,926

     

15

جموں و کشمیر

26,634

     

16

جھارکھنڈ

67,970

     

17

کرناٹک

3,16,638

     

18

کیرالہ

2,46,043

     

19

لداخ

1,511

     

20

لکشدیپ

807

     

21

مدھیہ پردیش

3,30,722

     

22

مہاراشٹر

3,54,633

     

23

منی پور

5,872

     

24

میگھالیہ

4,806

     

25

میزورم

9,995

     

26

ناگالینڈ

4,244

     

27

اوڈیشہ

2,11,346

     

28

پڈوچیری

3,222

     

29

پنجاب

63,663

     

30

راجستھان

3,63,521

     

31

سکم

3,425

     

32

تمل ناڈو

1,33,434

     

33

تلنگانہ

1,76,732

     

34

تری پورہ

32,340

     

35

اترپردیش

4,63,793

     

36

اتراکھنڈ

54,153

     

37

مغربی بنگال

3,01,091

       

38

متفرقات

57,212

مجموعی

44,49,552

       

 

 

اب تک جن لوگوں کو کووڈ-19 کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، ان میں سے 54.87 فیصد کا تعلق 7 ریاستوں سے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z5HQ.jpg

 

ہندوستان کے مجموعی مثبت معاملوں میں آج کمی درج کی گئی اور اب یہ گھٹ کر 1.55 لاکھ (155025) ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں مجموعی مثبت معاملوں میں اب 1.44 فیصد مثبت معاملے ہی باقی رہ گئے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر مثبت معاملوں میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران زبردست کمی درج کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EETC.jpg

 

ہندوستان میں آج کی تاریخ میں مثبت معاملوں کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں (19دن) کے دوران روزانہ کے مثبت معاملوں کی شرح 2 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052DFD.jpg

 

اب تک صحت مند ہوئے لوگوں کی تعداد 10480455 ہے۔

نئے معاملوں میں صحتیابی کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے اور اب یہ 97.13 فیصد ہوگئی ہے۔  صحت مند ہونے والوں کی تعداد مثبت معاملوں سے67.6 گنا زیاد ہ ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں صحتمند ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 7030 نئے معاملے سامنے آئے  ہیں۔ کیرالہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 6380 صحت یاب ہوئے، جبکہ تمل ناڈو میں اسی مدت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 533 ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00653GA.jpg

 

 

84.67 فیصد نئے معاملوں کا تعلق 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، جن کی تعداد 6356 ہے، جبکہ مہاراشٹر میں 2992 نئے معاملے سامنے آئے اور تمل ناڈو میں 514 نئے معاملے درج ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007UU8V.jpg

 

حال ہی میں جو لوگ اس بیماری سے مرے، ان میں سے 71.03 فیصد کا تعلق 6 ر یاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (30) ہوئیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں 20 لوگ مرے، جبکہ مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008M758.jpg

*****************

U-1159

ش ح۔  ج ق ۔  ت ع۔

 



(Release ID: 1695063) Visitor Counter : 194