وزیراعظم کا دفتر

پڑوسی ملکوں کے رہنماؤں نے کووڈ -19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی کامیاب مہم کی شروعات پر وزیر اعظم اور بھارت سرکار کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 18 JAN 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18جنوری، 2021،              پڑوسی ملکوں کے لیڈروں نے 16 جنوری 2021 کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری کی مہم کی  کامیاب شروعات پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت سرکار کو مبارکباد دی ہے۔

سری لنکا کے صدر جناب گوٹابایا راج پکشے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے  ’’کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی  کامیاب شروعات اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ ان کی فراخ دلی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو میری پرخلوص مبارکباد‘‘۔

سری لنکا کے وزیر اعظم جناب مہندا راج پکشا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’زبردست کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ یہ اہم قدم اٹھانےکے  لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت سرکار کو مبارکباد۔ ہم  اس تباہ کن وبائی بیماری کے خاتمے کی شروعات دیکھ  رہے ہیں‘‘۔

جمہوریہ مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے ’’کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی آبادی کو ٹیکہ لگانےکے اس سنگ میل پروگرام کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت کی حکومت کو مبارکباد۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ اس کوشش میں کامیاب ہوں گے اور یہ کہ ہم  کووڈ-19 مصیبت کا خاتمہ آخر کار دیکھیں گے۔

بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے ٹشورنگ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے’’میں آج ملک گیر  کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی سنگ میل شروعات کے لیے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بھارت کے عوام کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ہمیں امید ہے کہ ان تمام مشکلات کا جواب ہے جو ہمیں اس وبائی بیماری کی وجہ سے جھیلنی پڑی ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را     

U.No.515



(Release ID: 1689849) Visitor Counter : 178