وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندر مودی نےبھارت رتن ایم جی آر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
17 JAN 2021 2:12PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تملناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ایم جی راماچندرن کو ان کی یوم پیدائش پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم جی آر نے فلمی پردے سے لیکر سیاست میں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کی۔ جناب مودی ملک کے مختلف علاقوں کو گجرات کے کیواڈیا سے جوڑنے والی آٹھ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست میں ریلوے سے وابستہ کئی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کیواڈیا آنے والی ٹرینوں میں سے ایک پروچتھ لیاور ڈاکٹر ایم جی راماچندرن سینٹرل ریلوے اسٹیشن سے چلے گی۔ وزیراعظم نے بھارت رتن ایم جی آر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے فلموں اور سیاسی میدان میں ان کی حصولیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم جی آر کا سیاسی سفر غریبوں کیلئے وقف تھا اور انہوں نے محروم لوگوں کو قابل فخر زندگی دینے کیلئے انتھک کوشش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان کے آدرشوں کو پورا کرنے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس بات کو یاد کیا کہ کس طرح ممنون ملک نے ایم جی آر کی یاد میں چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن کا نام بدل دیا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 479
(Release ID: 1689392)
Visitor Counter : 143
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam