صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

#سب سے بڑی ٹیکہ کاری ویکسین مہم


ہندستان کے لئے فخر کا دن ، دنیا کے سب سے بڑی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

ہندستان کے کل معاملوں میں سرگرم معاملے محض 2 فی صد

Posted On: 16 JAN 2021 11:37AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16 جنوری 2020/کووڈ-19 کے مدنظر آج ملک کے لئے  ایک فخر کا دن ہے کیونکہ   ہندستان میں آج دنیا  کی سب سے بڑی کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوا ہے۔   عزت مآب وزیراعظم  نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   صبح ساڑے دس بجے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ 

آج کا دن ہندستان کے لئے اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ  ملک میں  کئی سرگرم معاملے  (2 لاکھ 11 ہزار 033) معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جو  تعداد میں محض دو فی صد ہیں۔  29 جون 2020 کو فعال معاملوں کی تعداد  2 لاکھ 10 ہزار  120 تھی۔

صحت یاب ہوئے  معاملوں نے کل معاملوں 96.56 فی صد کے  96 فی صد کو پار کرلیا ہے۔

آج کی تاریخ میں کل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد  دو لاکھ 11 ہزار 033 ہے، اور یہ یا توگھر میں آئسولیشن  یا علیحدگی میں ہیں  یا اسپتالوں میں ہیں۔    صحتیاب ہونے والے  کل معاملے    ایک کروڑ (1،01،79،715) سے زیادہ ہیں۔

صحت یاب ہوئےمعاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔ صحتیاب ہوئے معاملوں  اور تصدیق شدہ معاملوں کے درمیان  فرق مسلسل بڑھا ہے اور  اب تک یہ   99،6882 درج کیا گیا ہے۔

ملک میں  سرگرم معاملوں میں  لگاتار  گراوٹ درج کرتے ہوئے   25 ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں سے 5000  سےبھی کم   سرگرم  معاملے درج کئے گئے ہیں  ۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل سرگرم  معاملوں کا  محض 15 فی صد  ہی درج  کیا گیا ہے۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے   زیر انتظام علاقوں سے  سرگرم معاملوں کی تعداد   اس طرح ہے:

 

81.94 فی صد  نئے ٹھیک ہوئے معاملے 10 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کیرل میں4603 نئے معاملے   سامنے آئے ہیں  ان معاملوں کے ساتھ  ایک دن میں   سب سے زیادہ   ریکوری درج کی گئی ہے۔ جبکہ مہاراشٹر میں  3500 اور اس کے بعد چھتیس گڑھ  میں 1009 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے   نئے معاملوں  کے 80.81 فی صد  معاملے درج کئے گئے ہیں۔

کیرل میں 5624 نئے معاملوں کے ساتھ  یومیہ معاملوں میں  سب سے زیادہ معاملوں کا   آنا جاری ہے،  اس کے بعد مہاراشٹر میں  3145 اور مغربی بنگال میں 708 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹے میں 175 اموات  درج کی گئی ہیں۔

نئے اموات کے معاملوں میں 69.14 فی صد   معاملے  6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں سے ہیں۔   مہاراشٹر میں سب سے زیادہ   45 لوگوں کی  موت ہوئی ہے۔   کیرل اور مغربی بنگال میں   بالترتیب 23 اور 16  یومیہ موت کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-452

 



(Release ID: 1689212) Visitor Counter : 218