وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 17 جنوری کو جھنڈی دکھا کر 8 ٹرینوں کو روانہ کریں گے تاکہ ملک کے مختلف حصوں سے مجسمہ اتحاد تک بلا رکاوٹ کنیکٹی ویٹی کا اہتمام کیا جاسکے


وزیر اعظم گجرات میں ریلوے شعبے سے وابستہ بہت سے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے

Posted On: 15 JAN 2021 4:50PM by PIB Delhi

نئیدہلی،15جنوری،2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 جنوری 2021 کو دوپہر 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 8 ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے جس سے ملک کے مختلف حصے کیوڑیا سے منسلک ہوجائیں گے۔ ان ٹرینوں کی وجہ سے  مجسمہ اتحاد تک بلارکاوٹ کنیکٹی ویٹی  کا اہتمام کیا جاسکے گا۔ وزیر اعظم اس موقع پر گجرات میں ریلوے شعبے سے وابستہ دیگر کئی پرجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے مرکزی وزیر اس موقع پر موجود رہیں گے۔

وزیر اعظم دبھوئی-چندوڑ کی چھوٹی لائن  جو بڑی لائن میں تبدیل کی گئی ہے، اس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چندوڑ- کیوڑیا نئی بڑی ریلوے لائن ، حال ہی میں بجلی سے چلائے جانے  پرتاپ نگر-کیوڑیا سیکشن اور دبھوئی، چندوڑ اور کیوڑیا کی نئی اسٹیشن عمارتوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان عمارتوں کے ڈیزائن میں مقامی خصوصیات کے جمالیاتی مناظر کو دکھایا گیا ہے اور مسافروں کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ کیوڑیا اسٹیشن بھارت کا پہلا ریلوے اسٹیشن ہے جسے گرین بلڈنگ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے قریب کے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا، دریائے نرمدا کے کناروں پر واقع اہم مذہبی اور  قدیم تیرتھ مقامات تک کنیکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا، اندرون ملک اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ علاقے کی مجموعی سماجی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

جن آٹھ ٹرینوں کو شروع کیا جانے والا ہے ان کی تفصیل اس طرح ہے:

نمبر شمار

ٹرین نمبر

کہاں سے

کہاں تک

ٹرین کا نام اور چلنے کا پروگرام

1

09103/04

کیوڑیا

وارانسی

مہامانا ایکسپریس (ہفتے وار)

2

02927/28

دادر

کیوڑیا

دادر-کیوڑیا ایکسپریس (روزانہ)

3

09247/48

احمدآباد

کیوڑیا

جن شتابدی ایکسپریس (روزانہ)

4

09145/46

کیوڑیا

حضرت نظام الدین

نظام الدین- کیوڑیا سمپرک کرانتی ایکسپریس( ہفتے میں دو بار)

5

09105/06

کیوڑیا

ریوا

کیوڑیا- ریوا ایکسپریس ( ہفتے وار)

6

09119/20

چنئی

کیوڑیا

چنئی- کیوڑیا ایکسپریس (ہفتے وار)

7

09107/08

پرتاپ نگر

کیوڑیا

ایم ای ایم یو ٹرین (روزانہ)

8

09109/10

کیوڑیا

پرتاپ نگر

ایم ای ایم یو ٹرین (روزانہ)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جن شتابدی ایکسپریس  میں جدید ترین ’’وستا-ڈوم ٹورسٹ کوچ‘‘ فراہم کیا گیا ہے جس سے آسمان کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.408




(Release ID: 1688999) Visitor Counter : 183