صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ
یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد ، یومیہ نئے کیسوں سے لگاتار ، زیادہ ہو رہی ہے
Posted On:
05 JAN 2021 11:32AM by PIB Delhi
یومیہ نئے معاملے مسلسل کم درج ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جانچ کے بعد متاثر پایے جانے والے 16,375 صرف نئے معاملے درج ہوئے ہیں
نئی بیماری کی لہر سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 58 ہوگئی ہے
نئی دہلی،05،جنوری 2021 : بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور آج یہ تعداد 2,31,036پر آ گئی ہے۔ یہ تعداد ابھی تک کل متاثر ہونے والوں کا محض 2.23 فیصد ہے۔
مسلسل 39 دن تک یومیہ سامنے آنے والے نئے کیسوں کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن ہو سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والے 29,091 افراد کے مقابلے بھارت میں صرف 16,375 نئے معاملے درج ہوئے ہیں ۔ جبکہ طبئ جانچ کے عمل کی سطح لگاتار برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 لاکھ 96 ہزار 236 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھبٹے میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد میں سے 12,917 درج معاملوں کی کمی درج کی کی گئی ہے۔
بھارت میں یومیہ نئے کیس بھی لگاتار کم ہو رہے ہیں ۔
نویل کورونا وائرس کی نئے لہر کے سبب اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 58 ہو گئی ہے۔ اس بیماری کا سب سے پہلے برطانیہ میں پتہ چلا تھا ۔
این آئی وی پنے میں 20 نئے کیسوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
بنگلور و میں NCBS –InSTEM ،CDFD حیدرآباد ، آئی ایل ایس بھوبنیشور اور NCCS پنے میں قائم INSACOG لیبس میں ابھی تک تقلیب سے حاصل شدہ کسی بھی وائرس کا پتہ نہیں چلا ہے ۔
نمبر
|
ادارہ/ لیب
|
تحت
|
نئی کووڈ لہر سے متاثر پائے جانے والے افراد
|
1
|
نئی دلّی NCDC
|
MoHFW
|
8
|
2
|
نئی دلّی IGIB
|
CSIR
|
11
|
3
|
کلیانی (کولکاتہ)NIBMG
|
DBT
|
1
|
4
|
پنےNIV
|
ICMR
|
25
|
5
|
حیدرآبادCCMB
|
CSIR
|
3
|
6
|
بنگلوروNIMHANS
|
MoHFW
|
10
|
کل
|
58
|
متاثرہ نمونوں کی ملک بھر کی 10 INSACOG لیبس میں تولیدی مادّہ کی ترتیب سے متعلق جانچ کی جا رہی ہے۔ (NIBMG کولکاتہ ، آئی ایل ایس بھوبنیشور ، این آئی وی پنے ،این سی سی ایس پنے ، سی سی ایم بی حدر آباد ، سی ڈی ایف ڈی حیدر آباد،این اسٹیم بنگلورو این آئی ایم ایچ اے این ایس بنگلورو ، آئی جی آئی بی دلّی ، این سی ڈی سی دلّی )
ان تمام افراد کومتعلقہ ریاستی سرکاروں کے ذریعہ قائم طبّی دیکھ بھال سے متعلق مخصوص سہولیات میں واحد کمرے میں الگ الگ رکھا گیا ہے۔ ان کے نزدیکی رابطے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان افراد کی ہمراہ سفر کرنے والوں، خاندان میں رابطے میں آنے والے افراد اور دیگر افراد کا پتہ چلانے کی غرض سے ایک جامع کارروائی شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نمونوں کی تولیدی مادٓہ کی ترتیب سے متعلق جانچ بھی جاری ہے۔
صورت حال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ اور نگرانی میں اضافے، گھیرابندی، نمونوں کی جانچ اور نمونوں کو آئی این ایس اے سی او جی لیبس بھیجنے کی غرض سے ریاستوں کے لیے مسلسل صلاح جاری کی جارہی ہے۔
بھارت میں اس بیماری سے تبدریج صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ کے نشانے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔ کل صحت یاب ہونے والے معاملوں کی تعداد آج 99 لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یعنی کل 99 لاکھ 75 ہزار 958 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کل 29 ہزار 91 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ نئے صحت یاب ہونے والے کیسوں کے 82 اعشارریہ چھ دو فیصد معاملوں کا دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکوز ہونے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد میں دس ہزار 362 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کیرالہ میں پانچ ہزار 145 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جبکہ چھتیس گڑھ میں ایک دن میں ایک ہزار 349 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 80.05 فیصد نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چار ہزار 875 کیس درج ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں تین ہزار اکیس نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جبکہ چھتیس گڑھ میں کل ایک ہزار 147 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں درج گراف 201 اموات میں سے 70.15 فیصد اموات دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔ اموات کے نئے معاملوں میں سے 14.42 فیصد اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ وہاں 29 اموات ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال میں 25اور پنجاب میں 24 اموات ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال میں کل اموات میں سے 12.44 فیصد اور پنجاب میں 11.94 فیصد اموات ہوئی ہیں۔
*************
(م ن ۔ع م۔ رب۔(
120 U. No.
(Release ID: 1686258)
Visitor Counter : 448
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam